زیادہ درد کش دوائیں کھانے سے خواتین میں بہرہ پن پیدا ہو سکتا ہے

نئی دہلی: خواتین کو ہوشیار کرنے والی ایک تحقیق منظر عام پر آئی ہے جس مین انکشاف کای گیا ہے کہ زیادہ درد کش دوائیں کھانے سے خواتین بہرے پن کا شکار ہو سکتی ہیں۔جس نئی تحقیق میں یہ انتباہ دیا گیا ہے وہ تحقیق امریکہ میں قائم برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کے ریسرچ کی ٹیم نے کی ہے اور اس اسٹڈی کو امریکی جرنل آف ایپڈیمیلیوجی میں شائع کیا گیا ہے۔
اس تحقیقی جائزہ میں نان اسٹرورائیڈل اینتی انفلیمیٹری ڈرگس (این ایس اے آئی ڈی ایس) یا ایسیٹامینوفیک کے استعمال سے قوت سماعت ختم ہونے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے۔
ریسرچ میں 48سے73سال کی عمر کی خواتین پر کی گئی تحقیق سے جو اعداد و شمار سامنے آئے اس سے علم ہوا کہ ان خواتین نے ایسپرین ، آئیبوپرفین اور ایسیٹامینوف جیسی دوائیں کھانے کا اعترف کیا۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pain killers may cause hearing loss in women study in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply