”ڈاکٹرس ڈے “پر ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی کی جانب سے مبارکباد

علی گڑھ:ماہرِ امراضِ نفسیات اور سابق صدر شعبہ امراضِ نفسیات جے این میڈیکل کالج اے ایم یو علی گڑھ نے ڈاکٹرس ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ”ڈاکٹرس ڈے ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔اس روز مشہور و معروف معالج ڈاکٹرودیان چندر رائے کی پیدائش ہوئی۔

انھوں نے جس جذبے کے ساتھ خدمت خلق کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ بلاشبہ میڈیکل سائنس میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔قدرت نے انھیں ایسا ہنر بخشا تھا جس سے انھوں نے بڑے بڑے امراض کا کامیاب علاج کیا۔

انھوں نے عوام کی بے لوث خدمت انجام دی۔اسی مناسبت سے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹرس کی جانب سے یکم جولائی” ڈاکٹرس ڈے“کی صورت میں منایا جاتا ہے۔

اس سلسلے کا آغاز ہندوستان میں1991سے ہوا۔آج کا یہ دن ڈاکٹرس کو ان کی ذمے داریوں کو مزید یاد دلانے کا دن ہے ۔ڈاکٹرس کی ذمے داری ہے کہ وہ مریضوں سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیشِ نگاہ رکھیں۔

یہ دن زمانے کو یہ بھی بتاتا ہے کہ سماج میں ڈاکٹرس کی کیا اہمیت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹروں،مریضوں اور مریضوں کے تیمار داروں کے بیچ ایک ایسا رشتہ قائم رہے جس سے سماج میں ڈاکٹرس کے لئے مثبت خیال قائم رہے اور ڈاکٹرس اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے مریض کا حسنِ سلوک کے ساتھ علاج کریں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National doctors day the presence of the doctor is the beginning of the cure in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.