وہ مشروبات جن سے وزن کم کیا جاسکتا ہے

موٹاپا دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے چاہے چھوٹے بچے ہوں یا بڑے ، لوگوں کی اکثریت اضافی وزن کا شکار نظر آتی ہے اور اس کی وجہ اور کچھ نہیں صرف غیر متوازن طرز زندگی ہے۔ زیادہ کھانا، دیر سے کھانا ، بیٹھے رہنا اور غیر متوازن غذا اس کی اہم وجوہات ہیں زیادہ وزن کے باعث صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بہت سی بیماریاں جن میں ذیابیطس ، دل کی بیماری ، فالج ، گٹھیااور کینسر کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔ موٹا پے سے نجات اور اپنے صحیح وزن میں واپس آنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال اور فعال ہونا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ لیکن پھر بھی اگر آپ کو ایسا کرنے میں دشواری کا سامنا ہو تو اپنے روز مرہ معمولات میں ان مشروبات کو شامل کریں ۔ ذیل میں وہ اجزابیان ہیں جو آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی کو جلانے کے لئے کار آمد ہیں:
چربی گلانے والے اجزا
گریپ فروٹ (چکوترا) اگر کھانے سے پہلے کھایا جائے تو بھوک کم کر کے شکم سیری کا احساس دلاتا ہے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول کی سطح اور بلڈشوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
ادرک : میٹا بولزم کو تیزکرتی ہے۔ عام نظام ہاضمہ کے مسائل کو روکتی ہے اور غذائیت کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے ویسے بھی ادرک جڑ ہے اور یہ بھوک کم کرنے ، خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے اور ہارمونل دباو¿ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو وزن میں اضافہ کا سبب ہو سکتا ہے۔
ہیزل نٹ :دافع سوزش غذائی اجزا سے بھر پور ہوتے ہیں جیسے وٹامن ای اور مگینیشیم اور ساتھ ساتھ دماغ کو صحت مندر کھنے والے فیٹی آئل ، گری دار میوو¿ں میں زیادہ ترفائبر ، پروٹین، اور فیٹ کنٹینٹ موجود ہوتا ہے جو چربی بڑھانے کے بجائے زیادہ مکمل اور مطمئن محسوس کرواتے ہیں یہ بھوک کی طلب میں کمی کر کے آپ کو زیادہ کھانے سے سے روکتے ہیں ۔
فلیکس سیڈز:کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ، دل کو صحت مند رکھنے والے اومیگاتھری جیسے اہم فیٹی ایسڈ، اور حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر سے لبر یز ہوتے ہیں۔
دارچینی: وزن کی کمی میں استعمال کی جاتی ہے یہ کریوبگ کو کم کر کے خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے ۔ یہ تمام مرکبات مل کر آپ کو صحت کے ساتھ وزن کو کم کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کم از کم تیس منٹ کی ورزش ضرور کریں۔ اپنے دن کا آغازر سیلے مشروبات سے کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے کم ہوتا محسوس کریں۔ کسی بھی کھانے سے پہلے ان اجزا کو بلند کریں اور وزن کم کرنے والے لذیذمشروبات سے لطف اندوز ہوں۔
سیب کا جوس:ہرا سیب ایک عدد ،تازہ ادرک آدھا چمچ، فلیکس سیڈز دو چمچ ، پانی ایک گلاس ۔
کھیرے اور سیب کا جوس: ہیزل نٹ چوتھائی کپ سیب ایک عدد، پودینے کی پتیاں چھ عدد ، کھیر ا ایک عدد، تازہ ادرک آدھا چمچ ، لیموں کا رس دو چمچ پانی ایک گلاس ۔
کیلے اور ہیزل نٹ کا جوس: کیلا ایک عدد، ناشپاتی یا سیب ایک عدد ،دہی ایک گرام ، فلیکس سیڈز پسے ہوئے دو چمچ ، دار چینی ایک چٹکی ،ہیزل نٹ چوتھا کپ۔
آڑو کاجوس: آڑو ایک کپ فلیکس سیڈز دوچمچ ، کوکونٹ ملک ایک کپ۔
تازہ پھلوں کا جوس: آم ایک عدد، بادام ایک چوتھائی کپ ، کیلا ایک عدد ،گریپ فروٹ ایک عدد پانی ایک گلاس ۔ آپ اپنی پسند کے مطابق پھلوں میں ردوبدل کر سکتے ہیں آپ جو بھی ڈرنک بنائیں اس میں پودینہ اور چٹکی بھر دارچینی کا استعمال کریں یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Juices for weight loss in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply