فضائی آلودگی سے بھی شوگر کامرض ہو سکتا ہے

نئی دہلی: امریکہ میں ہوئے ایک تحقیق کے مطابق 2016میں ذیا بیطس کے سات نئے معاملوں میں ایک معاملے کے لئے فضائی آلودگی ذمہ دار رہی ہے۔ اس ریسرچ سے یہ پتہ چلا کہ چینی ہی نہیں بلکہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی اس بیماری کے پنپنے و بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ذیا بیطس بنیادی طور پر طرز زندگی سے وابستہ ہوتی ہے۔ ا سکے فیکٹروں میں غذا اور سست طرز زندگی شامل ہیں، لیکن سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی آف میڈیسن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آلودگی بھی ذیا بیطس ہونے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ 2016میں دنیا بھر میں آلودگی کی وجہ سے ذیابیطس کے 32لاکھ نئے معاملے سامنے آئے۔ یہ اس سال دنیابھر میں ذیابیطس کے نئے معاملوں کا مجموعی طور پر تقریباً 14فیصد ہے۔

جہاں تک اعداد وشمار کا تعلق ہے تو دنیابھر میں فی الحال 42کروڑ لوگ ذیابیطس عرضہ کے شکار ہیں۔ موجودہ وقت میں ہندوستان میں 3کروڑ سے زیادہ ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بات پتہ چلی کہ آلودگی جسم میں انسلولین بننے کو روکتا ہے اس سے جسم بلڈ شوگر کو جسمانی صحت کے لئے ضروری توانائی میں تبدیل نہیں کر پاتا ۔

ویٹرنس آفیئرس کلینکل ایپی ڈیمیولاجی سینٹر کے سائنسدانوں کے ساتھ کام کرنے والے محققین نے یہ تحقیق 17لاکھ امریکی سابق فوجیوں سے جڑے اعدادوشمار پر تحقیق کی جنہیں پہلے کبھی ذیابیطس کی شکایت نہیں رہی ہے۔

Title: it isnt just sugar even air pollution could cause diabetes in Urdu | In Category: صحت  ( health ) Urdu News

Leave a Reply