عنقریب دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی 50فیصد تعداد میں ہندوستان میںہوگی

عنقریب دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی 50فیصد تعداد میں ہندوستان میںہوگی
حیدرآباد:ڈاکٹر ٹپاس مشرا سرجن اپولو اسپتال نے پبلک گارڈن واکرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عام حیدرآباد میں ”موٹاپا ہندوستان میں وبا“کے موضوع پر لکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام کی شرح آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ غذاؤں کی مقدار استعمال بھی بڑھ گئی ہے۔
یہاں تک کہ ہم ایسے کئی امراض میں ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بہ شانہ ہورہے ہیں چنانچہ 2020 تک دنیا میں ذیابیطس کے جملہ مریضوں کا نصف یعنی 50فیصد مریض ہندوستان میں ہوں گے۔ ہمارا ملک موٹاپے کے مرض میں امریکہ اور چین کے بعد درجہ رکھتا ہے۔اس معاملہ میں جس تیزی سے بچوں میں اضافہ ہورہا ہے اس سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ 2025 تک ہم پہلے مقام پر پہنچ جائیں گے۔(یواین آئی)