دفترو کارخانوں میں گندگی ملازمین کی صحت کےلئے خطرناک

لندن:کیا آپ نے کبھی اپنے دفتر، فیکٹری یا کام کرنے کی کوئی اور جگہ پر صفائی ستھرائی پر توجہ دی ہے؟ اگر نہیں تو اب محتاط ہوجائیے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق کام کرنے کی جگہ پر گندے فرش ،پھٹے پرانے قالین ،گندے اور بدبودار بیت الخلا اور بکھرا باورچی خانہ کئی ملازمین کے بیمارہونے کا سبب بن جاتا ہے۔
ڈیلی میل میں شائع اس رپورٹ کے محققین نے دفتروں ،دوکانوں ،کار خانوں ،گوداموں اور عمارتوں کا سروے کیا اور ساتھ ہی ملازمین سے وہاں کی صفائی ستھرائی کے بار ے میں بات چیت کی۔انہوں نے پایا کہ 69فیصد لوگوں نے اپنے دفتروں کو صحت کےلئے مضر بتایا اور کچھ نے تو اپنے ساتھی ملازمین کے بھی گندے رہنے کی شکایت کی۔ ایک تہائی سے زیادہ افراد نے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں پھیلی گندگی کی وجہ سے بیمار پڑے۔
ان میں سے 18فیصد نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے انہیں بد ہضمی کی شکایت ہوگئی یا پیٹ کا نظام خراب ہوگیا۔دس میں سے تقریباً چار افراد دفتر میں زخمی ہوئے اوردس میں سے پانچ افراد دفتر میں چوٹ لگنے یا بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے۔ ..ایک ہزار سے زیادہ ملازمین پر کئے گئے سروے کے دوران دفتروں کی ٹوٹی پھوٹی کرسیاں اور جگہ جگہ بجلی کے ننگے تارہونے کی بھی شکایت ملیں۔
ان شکایتوں کے ساتھ تقریباً آدھے سے زیادہ ملازمین اپنے منیجر سے ملے لیکن اس کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سروے کے مطابق تقریباً 29فیصد حادثات میں ملازمین کو چوٹیں آئیں،جن میں ہڈی ٹوٹنے کے واقعات شامل ہیں۔تقریباً 27فیصد لوگوں کو کٹنے سے چوٹ لگی۔شدید حادثات میں نو فیصد لوگوں کی ہڈی یا جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ گیا اور چھ فیصد ملازمین کو چوٹ کی وجہ سے جسم کاکوئی عضو گنوانا پڑا۔
ساتھ ہی 21فیصد لوگوں نے کہا کہ دفتر پر ہوئے حادثے میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی جبکہ 18فیصد لوگوں نے قبول کیا کہ حادثہ ان کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Independent surveys throughout london in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply