موسم گرما میں امراض چشم سے بچاؤ کے کچھ نسخے

اس گرم موسم کے دوران جہاں جسم میں پانی کی کمی سے مختلف بیماریاں گھیر لیتی ہیں وہیں گرمی کا اثر آنکھوں پر بھی کافی پڑتا ہے۔ باہر اڑنے والی دھول آنکھوں پر برابر اثر ڈالتی ہے ایسے میں گرمی کے دنوں میں لوگوں کو اپنی آنکھوںکا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ گرمی میں سب سے زیادہ لوگوں کو آنکھوں کے ڈرائی ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں سڑکوں پر اڑتی دھول سے اپنی آنکھوں کو بچا کر رکھنا چاہئے۔ گرمی میں آنکھوں کے ڈرائی ہونے پر اس میں کھجلی یا جلن ہونے لگتی ہے۔ آنکھوں کا انفیکشن ہونے پر صاف صفائی کا خاص دھیان رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ اس موسم میں وائرل انفیکشن بڑھ جاتا ہے اس کی وجہ سے آئی فلو اور فوٹو فوبیا بہت کا من ہے۔ ایسے میں ان پریشانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
آئی فلو: آنکھوں پر وائرل کے انفیکشن کو آئی فلو کہتے ہیں۔ یہ گندگی ، گندے پانی ، گندی انگلیوں ، مکھیوں ، دھول دھویں کے ذریعہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ آئی فلو ہونے پر آنکھوں سے پانی جیسا رقیق مادہ نکلتا ہے۔ آنکھوں میں درد اور جلن ہوتی ہے۔ پلکوں میں سوجن آجاتی ہے۔
فوٹو فوبیا : یہ بیماری بھی آئی فلو کا ہی ایک حصہ ہے۔ مریض کو تیز دھوپ اور روشنی چبھتی ہے۔ اس سے مریض آنکھوں کو پوری طرح سے نہیں کھول پاتا ۔ آنکھوں میں درد اور تھکان رہتی ہے۔
ان امراض چشم سے بچنے کے لیے جو احتیاطی اقدامات ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں ان میں کچھ یہ ہیں۔آنکھوں کو بار بار ہاتھ سے نہیں چھونا چاہئے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو رگڑنے سے بھی بچنا چاہئے۔ آنکھوں کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو دھونا چاہئے۔ تیز دھوپ میں الٹرا وائیلیٹ شعاعیں آنکھوں پر سیدھے طور پر اثر ڈالتی ہیں۔ دھوپ میں جاتے وقت چھاتے کا استعمال کریں یا دھوپ کا چشمہ لگائیں۔ یہ چشمہ دوسرے کو نہیں پہننے دیں۔ لینس لگانے والے شخص کو بھی دھوپ کا چشمہ لگانا چاہئے تاکہ الٹراوائلٹ شعاعیں آنکھوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ دن میں کئی بار ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو راحت دینے کے لئے کھیر ے کے ٹکڑے بھی لگاسکتے ہیں۔آنکھوں کو صحت مندرکھنے کے لئے پوری نیند لیں اور اچھا کھانا کھائیں ۔کھانے میں ہری سبزیاں ، انکرت اناج وغیرہ کا استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ آپ کے جسم کی گندگی باہر نکلے اور جسم میں نمی بنی رہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: how can one prevent eye desease in Urdu | In Category: صحت  ( health ) Urdu News

Leave a Reply