زیادہ شراب پینے والے بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں

لندن:زیادہ شراب پینے والے لوگوں میں زیادہ کھانے کا بھی رجحان ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ رفتہ رفتہ موٹاپے کی گرفت میں آتے ہیں۔ لندن کے فرینسس کریک ا نسٹی ٹیوٹ کے اہم محقق ڈینس برڈکوو کی ”نیچر کمیونی کیشنس“میں شائع ہوئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چوہوں پر کئے گئے تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ مقدار میں شراب پینے کے عادی لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔ ڈینس برڈکوو کے مطابق چوہوں کے دو گروپوں پر تجربہ کیا گیا۔
اس دوران کچھ دنوں تک ایک گروپ کو ہفتہ میں تین بار شراب پلائی گئی اور دوسرے گروپ کے چوہوں کو معمول کے مطابق کھانا دیا گیا۔اس دوران دیکھا گیا کہ شرابی چوہے زیادہ کھانا کھارہے تھے اور اس وقت کے بعد موٹے بھی ہوگئے جبکہ سادا زندگی جینے والے چوہوں کی خوراک میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور ان کا وزن بھی معمول پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ زیادہ شراب پینے والے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے؟معلوم نہیں تھا۔اس تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ بھوک بڑھانے والے” اگرپ نیورونس“برین سیل شراب کے استعمال کے دوران زیادہ فعال ہوجاتے ہیں اور اس سے زیادہ بھوک لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کی توثیقکرنے کےلئے اس دوران چوہوں کو ”اگرپ نیورونس “کو بلاک کردیا گیا تھا۔ایسے چوہوں کو شراب دی گئی تو ان میں زیادہ کھانے کی خواہش نظر نہیں آئی۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: How alcohol makes you fat in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply