اصلی شہد کی پہچان!

شہد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔ تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔حدیث نبوی کا مفہوم ہے:”شہد ہر جسمانی مرض کا علاج ہے اور قرآن کریم ہر روحانی مرض کا علاج، میں قرآن اور شہد دونوں اکسیروں کی سفارش کرتا ہوں“۔ لیکن شہد کے اصلی ہونا شرط ہے۔ اس کے اصلی ہونے نہ ہونے کا پتہ لگانے کے لیے عام طور پر جو نسخے بتائے جاتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

نمبر1: شہد کو سفید کپڑے پر ڈالیں ۔پھر کچھ دیر بعد دھولیں۔ اگر داغ رہ جائے تو شہد نقلی ہے اور اگر داغ نہ ہو تو اصلی ہے۔

نمبر 2: شیشیے کی پلیٹ پر تھوڑا سا شہد ڈالیں ۔ اگر پھیلنا شروع ہو جائے تو نقلی ہے اور نہ پھیلے تو اصلی ہے

نمبر 3: ماچس کی تیلی پر شہد لگائیں ۔اور آگ لگائیں۔ اگر جل جائے تو اصلی ہے ورنہ نقلی ہے

نمبر 4: بلوٹنگ پیپر (جاذب) لیں ،اس پر شہد ڈالیں ، اگر جذب ہوجائے تو نقلی ہے اور اگر جاذب پر تیرتا رہے اور جذب نہ ہو تو اصلی ہے

نمبر 5: ایک گلاس پانی میں تار کی طرح ایک چمچہ شہد ڈالیں اور اگر وہ خود بخود حل ہونا شروع ہو جائے تو نقلی ہے اور اگر ایک جگہ جمع ہوتا رہے تو اصلی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Honey a sweet viscous food substance in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.