بغیر دواؤں کے بھی کولیسٹرول کم کیا جاسکتا ہے

خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جانے سے صرف دل کی ہی نہیں جسم کے کئی حصوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس سے آنکھیں خراب ہو سکتی ہے۔ یادداشت کمزور پڑ سکتی ہے اور مردوں میں جنسی کمزوری بھی آسکتی ہے۔
لہسن : پیاز اور ٹماٹر کے بعد کھانا پکانے میں سب سے زیادہ استعمال لہسن کا ہی ہوتا اس پر کئی طرح سے تحقیق ہوئی ہے اور صحت کے لئے اس کے کئی فائدوں کا پتہ بھی چلا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق روزانہ لہسن کی ایک کلی کو لیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہے۔
جو : ناشتہ کے لئے جو یعنی اوٹس بہترین متبادل ہے۔ نہ صرف یہ آپ کے دل کو خوش رکھتا ہے، بلکہ ان سے لمبے عرصہ تک پیٹ بھی بھرا رہتا ہے۔ اوٹس کو دودھ میں ملا کر کھایا جا سکتاہے۔ اچھا لگے تو اس میں میوے بھی ملائے جا سکتے ہیں۔
زیتون: زیتون میں مونوسیچوریٹیڈ فیٹی اسیڈس ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ صبح اٹھ کر لہسن کو زیتون کے تیل میں ملا کر بھی لیا جا سکتا ہے۔
میوے: خاص کر بادام دل کے لئے کافی اچھے ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ کولیسٹرول کو خون میں ملنے سے روکتے ہیں۔ لیکن کیونکہ ان میں کیلور یز بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں اعتدال میں کھانا چاہئے۔
سویا بین : پروٹین سے بھر پور سویا بین اپنے آپ میں پوری غذا کا کا م کرتا ہے۔ سویا بین میں آئیسو فلیوون ہوتے ہیں جو کولیسٹرول پروار کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دالیں بھی فائدہ مند ہوتی ہیں جن میں پروٹین بھی ہوتا ہے اور فائبر بھی۔
گرین ٹی: چین اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک میں کھانے کے بعد گرین ٹی پینے کا چلن رہا ہے۔ عام خیال ہے کہ یہ جسم سے چربی کو نکال باہر کرتی ہے۔ اب کئی ریسرچیں یہ ثابت کر چکی ہیں کہ دن میں دو سے تین بار گرین ٹی پینے سے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Home remedies to reduce colestrol in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply