نظام ہاضمہ درست رکھنے کے لیے چنے سب سے زیادہ مفید

نئی دہلی: چنے اپنی غذائی خصوصیات کے باعث صحت کے لئے بہت مفیدہیں۔ اس میں کثیر مقدار میں آئرن، سوڈیم اور سیلینیم ہوتا ہے۔ اسے رات بھر آب خورے میں بھگو کر کھا یا جاسکتا ہے اور سبزی کے طور پربھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چنے وٹامن اے اور بی کمپلیکس کا اچھا ذریعہ ہیں۔ چنے سے بھرپور توانائی ملتی ہے اوریہ نظام ہاضمہ بھی درست رکھتاہے۔ اس کے د یگر فائدے یہ ہیں-
نظام ہاضمہ درست نہ ہونے پر بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، چنے ہاضمہ درست کر کے قبض جیسے مسئلہ سے چھٹکارہ دلا تے ہیں اور پیٹ کو صاف رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
چہرے پرچمک ہوتی ہے: چنے کے ذریعےموہاسے، دانے، سوجن اور کھجلی جیسے جلدی مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے چنا پاو¿ڈر یعنی بیسن کو دودھ یا دہی میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس پیسٹ کو سر میں لگانے سے بالوں کا گرنا کم اور انہیں مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
توانائی کا اچھاذریعہ:چنے سے جسم کو بھرپور توانائی ملتی ہے، اس میں پروٹین ہوتا ہے، جس سے جسم کو توانائی ملتی ہے ۔صبح ایک کٹوری چنے کھانے سے آپ کو دن بھرسرگرم رہنے میں مدد ملتی ہے۔
انیمیا کے علاج میں مددگار: انیمیا کے لئے جسم میں آئرن کی کمی ذمہ دار ہوتی ہے۔چنے میں بھرپور آئرن ہوتا ہے، جس سے جسم میں ہیموگلوبن میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ہیموگلوبن کنٹرول کرنے کے لئے آپ بھیگے ہوئے چنے میں ایک چمچ شہد ملا کر کھا سکتے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Helath benefits of gram in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
Tags:

Leave a Reply