چیکو صحت کے لیے بے حد مفید

کھانے میں مزید ار اور زود ہضم پھل چیکو بھورا ، میٹھا اور دانے دار ہوتا ہے۔ یوں تو اس پھل کا اصل رنگ ہرا ہے لیکن پکنے کے بعد اس کا رنگ بھورا ہوجاتاہے۔ چیکو کے اندر صحت کے لئے بے حد فائدے مند غذائی اجزاموجود ہیں۔ چیکو بال، جلد، اور مجموعی طور پر انسانی جسم کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔ اس میں ٹینتز، وٹامنز، فائبر اور چینی موجود ہوتی ہے ۔ اسے ایسے بھی کھایا جا سکتا ہے اور اس کے اسمو تھی اور ملک شیکس بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
ٓآنکھوں کے لئے مفید
چیکو میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ وٹامن اے کی کمی سے اکثر بچوں کی نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ایسی غذائیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے جن میں کثیر تعداد میں وٹامن اے موجود ہو۔ اس لئے چیکو ہر عمر کے فرد کو ہی استعمال کرنا چاہئے۔
چیکو جسم کو فوری انر جی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود فریکٹو اس اور ا سکروس اسے توانائی سے بھر پور غذا بناتے ہیں۔ چیکو کو ناشتے یا اسنیک کے طور پر لینا مفید ہے۔
چیکو میں موجود ٹینتز اسے اینٹی انفلا میٹری یعنی سوزش دور کرنے والی خصوصیات دیتا ہے۔ اس سے درد دور ہو تا ہے اور جسم کی سوجن اترتی ہے۔ گٹھیا کے مریضوں کو چیکو کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ایسی دیگر بیماریاں جن میں جسم کا کوئی حصہ یا ہڈیاں سوج جاتی ہوں چیکو کا استعمال فائدے مندثابت ہو سکتا ہے۔
کیلشیم سے بھر پور
چیکو میں آئیرن ، فاسفورس اور کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ کیلشیم اور فاسفوس ہڈیوں کے بیرونی حصے کو مضبوط بناتا ہے۔ ان سے ہڈیوں کو قوت ملتی ہے اور وہ زیادہ بوجھ اٹھانے کے قابل بن جاتی ہے۔ دوسری طرف آئرن ہڈیوں کی اندرونی ساخت پر کام کرتے ہیں، ہڈیوں میں کیلشیم اسٹور کرنے میں مدد کرتے ہیں اور خون اور کولا جین پیدا کرتا ہے۔
حمل میں فائدے مند
یہ حاملہ خواتین کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ اس میں کا ربوہائیڈ ریٹس موجود ہوتے ہیں جو حاملہ عورتوں کو توانائی پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کا ذائقہ اور خوشبو متلی اور کمزوری کی کیفیت کو دور کرتے ہیں۔ ا سکے لئے علاوہ اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور نقصان دہ جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔ حاملہ خواتین کو نہ صرف حمل کے دوران بلکہ زچگی کے بعد بھی چیکو کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ رکھنا چاہئے۔
دل اور خون کی شریانوں کے لئے
معدنی غذائی اجزا یعنی منرلز دل کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ اس سے خون کی شریا نیں سٹریس فری ہو جاتی ہیں اور بلڈ پریشر نیچے آتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی درست رہتی ہے۔ فولیٹ اور آئرن سے خون کے نئے خلیات پیدا ہوتے ہیں۔ پوٹا شیئم خون میں سوڈئیم کو بیلنس رکھتا ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔
چیکو ہمیشہ پکا ہوا خریدنا چاہئے۔ پھل کو ہاتھ لگا کر اگر نرمی محسوس ہو تو اس کا مطلب وہ پکا ہوا ہے۔ ا سکے رنگ سے بھی اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ پھل پکا ہوا ہے۔ یا کچا ۔ اگر چیکو ہرا ہے تو اس کا مطلب یہ پوری طرح سے پکا نہیں ہے۔ کچا چیکو ذائقے میں کڑوا بھی ہوتا ہے اور اس میں لیٹکس اور ٹینتز کی زیادہ مقدار صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔ کچے چیکو سے منہ میں چھالے ، گلے میں سوزش، سانس لینے میں تکلیف اور خارش جیسی تکالیف ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Health benefits of sapodilla in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply