لیچی کا شمارخاص پھلوں میں ہوتا ہے

لیچی کا شمار گرمیوں کے خاص پھلوں میں ہوتا ہے۔ موسم گرما میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ اس کی اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیچ کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔ لیچی کا مزاج سردتر درجہ دوم ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔

لیچی میں وٹامن سی کی بڑی مقدارموجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم ، میگنیشیم ، پوٹاشیم ، سوڈیم ، وٹامن اے ، بی، سی، تھائیمین، زنک کاپراور ریبوفلووین بھی پا یا جاتا ہے۔ روزانہ سوگرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لئے فائدے مند ہے۔ آئیے: ہم آپ کو لیچی کے خاص خاص فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

لیچی میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے تاہم اس میں فائبر کی موجودگی وزن کی زیادتی سے پریشا ن افراد کے لئے خاصی مفید ہوتی ہے۔
لیچی میں اولیگونل کی موجودگی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کو خطرناک الٹروائلٹ شعاعوں کے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادتی ہے اس لئے خواتین کی ہڈیوں کے بھر بھرے پن میں نہایت موثر ہے۔
لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے اور دل کی کمزوری میں بہت زیادہ مفید ہے۔
لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشتر امراض خصوصاً جگر بڑھنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔
لیچی کا استعمال ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خصوصاً اینٹی بریسٹ کینسر ہے۔
لیچی یرقان کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ ہاضمہ کو بھی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لیچی کا استعمال ہاتھ پاو¿ں کی جلن میں انتہائی مفید ہے۔
لیچی کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
تازہ لیچی جلد بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت بخشتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Health benefits of litchi fruit in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply