سرکہ کا استعمال بلڈ کلوکوز اور کولسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے

نئی دہلی: کھانے میں عام استعمال والا سرکہ کینسر، انفیکشن، بیکٹریا کے خلاف لڑنے سمیت جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولزم میں بہتری لانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق سرکے میں استعمال ہونے والے اجزاء بعض اقسام کے کینسرکے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
سرکے کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس سے میٹابولک اور جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔ ہوزونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مختلف اقسام کے سرکے قدرتی اجزائ سے تیار ہوتے ہیں جو اسے صحت کے لیے انتہائی فائدے مند بنا دیتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے کی صورت میں خرچ ہونے والے ہزاروں روپے بھی بچ سکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ سرکہ بیکٹریا کش، اینٹی انفیکشن، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لیے دیگر فائدہ مند خوبیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی طرح سرکہ بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے جس کے لیے پانی اور سرکے کی یکساں مقدار ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور شیمپو کے بعد اپنے سر پر لگائیں اورپھر دس سے پندرہ منٹ بعد سر کو دھولیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Health benefits of drinking apple cider vinegar in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment