کھیرا قبض اور پیٹ کے دیگر امراض سے محفوظ رکھتا ہے

نئی دہلی:گرمی کے موسم میں کھیرا کھانا صحت کےلے مفید ہے ہی ساتھ میںجسم کی خوبصورتی کو بھی نکھارتا ہے۔کم فیٹ و کیلوری کے ساتھ ہی فائبرسے بھر پور کھیرے کے استعمال سے کئی طرح کے فائدے ہیں۔
سلاد کے طور پر استعمال کئے جانے والے کھیرے میں ارپسن نام کا ایک انجائم ہوتا ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد کرتاہے۔
کھیرے کے فوائد:
کھیرا پانی کا بہت اچھا ذریعہ ہوتا ہے ، اس میں 95%پانی ہوتا ہے۔
کھیرے کے روز انہ استعمال سے جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔
کھیرے میں موجود عنصر کھانا کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کھیرے میں وٹامین اے بی 1، بی 6سی ، ڈی پوٹیشیم ، فاسفورس ، ایرن وغیرہ اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ جو صحت کے نظریہ سے بہت مفید ہے۔
کھیرا قبض سے نجات دلانے کے ساتھ ہی پیٹ کے کئی امراضکے لئے فائدہ مند ہے۔
سینے میں جلن میں مسلسل طور سے کھیرا کھانا فائدہ مند ہے۔
کھیرے میں موجود رس پین کریز سرگرم ہونے پر جسم میںانسولین بنتی ہے ۔ انسولین جسم میں بننے پر ذیا بیطس سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
کھیرا کھانے سے کولسٹرل کی سطح کنٹرول رہتی ہے۔ اس سے دلسے متعلق بیماری ہونے کا خدشہ کم رہتا ہے۔

Title: health benefits of cucumbers | In Category: صحت  ( health )
Tags: ,

Leave a Reply