لونگ سے بال گھنے ومضبوط اور زکام اور قبض دور کیا جاسکتا ہے

صحت سے وابستہ کچھ ایسی پریشانیاں ہوتی ہیں جنہیں نہ تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی روزانہ داو¿ں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ صحت سے وابستہ کچھ پریشانیوں کا حل ہم اپنے گھرپر ہی تلاش کر سکتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ روز مرہ کی پریشانیوں کا حل ہم لونگ کے ذریعہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدیوں سے مسالے کی شکل میں استعمال ہونے والی لونگ طبی خصوصیات کا خزانہ ہے۔

فوائد :۔ لونگ میں پروٹین ، آئرین، کاربوہائیڈیٹس ، کیلشیم، فاسفورس ، سوڈیم وغیرہ بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔ سردی زکام سے لیکر اور بھی کئی دیگر پریشانیوں میں لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ہاضمہ ، گیس، قبض کی پریشانیوں کے شکار لوگوں کے لئے لونگ کافی فائدے مند ہے ، صبح خالی پیٹ 1گلاس پانی میں کچھ بوند لونگ کے تیل ڈال کر پینے سے کافی فائدہ ملے گا۔

سردی زکام میں لونگ چبانے سے زکام کے ساتھ ہی گلے میں ہونے والے درد سے بھی کافی آرام ملتا ہے۔ کچھ لوگوں کو منہ سے بدبو آنے کی شکایت رہتی ہے، ایسے میں لوگوں کے لئے لونگ بہت ہی مفید ہے ، 40سے 45دنوں تک روز صبح منہ میں ثابوت لونگ کا استعمال کرنے سے اس پریشانی سے پیچھا چھڑیا جا سکتا ہے۔ چہرہ کے داغ دھبوں یا پھر جلد کو نکھارنے کے لئے بھی لونگ کافی فائدے مند ہے۔

لونگ کے پاؤڈر کو کسی فیس پیک یا پھر بیسن کے ساتھ ملا کر لگایا جاسکتا ہے اسی فائدہ ہوتا ہے ، مگر صرف لونگ کا پاؤڈر کبھی چہرے پر نہیں لگانا چاہئے کیونکہ یہ بہت گرم ہوتا ہے۔

جن لوگوں کے بال اکثر جھڑتے یا گرتے ہیں یا پھر سوکھے سوکھے رہتے ہیں وہ لوگ لونگ سے بنا کنڈیشنر استعمال کر سکتے ہیں یا پھر لونگ کو تھوڑے سے پانی میں گرم کر اس سے بال دھوئیں اس سے بال گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Health benefits of clove in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply