پستہ ۔بادام،اخروٹ و چلغوزے ہی نہیں مونگ پھلی بھی کئی امراض میں مفید

یوں تو سردیوں میں انواع و اقسام کے پھل، سبزیاں اور خاص طور پر ڈرائی فروٹ جگہ جگہ فروخت ہوتے نظر آتے ہیں۔ کہیں پھلوں کو چاٹ کی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے اور کہیں خشک میوہ جات خاص طورسے کاجو اور پستے کو تل کو اور بھون کو مزید لذیذ بنا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ لیکن اس موسم میں ڈرائی فروٹ کا اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس سے کئی امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان میں پستہ،بادام اور چلغوزے نہایت مفید بتائے جاتے ہیں ۔ ان خشک میوہ جات کو اکثر قبض، سانس کے امراض، کھانسی، دل کے امراض، خون کی کمی، مردانہ کمزوری ، اور ذیابیطس سے چھٹکارہ پانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ خشک میوو¿ں خاص طور پر بادام سے بالوں اور جلد کی دیکھ بھال اور دانتوں کو مضبوط و خوبصورت بنائے رکھنےمیں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ گریاں پروٹین، فائبر، پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو متعدد امراض کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ چنیا بادام جنہیں عرف عام میںمونگ پھلی بھی کہا جاتا ہے اس کی بھی کافی اہمیت ہے۔ محققین مونگ پھلی کے بارے میں رائے دیتے ہیں کہ اس کے مستقل استعمال سے فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اخروٹ کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا اگر اعتدال سے استعمال کیا جائے تو کینسر جیسے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Health benefit of dry fruit and groundnuts in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply