انڈااچھی صحت اور مفید کولسٹرول کا ضامن،سفید موتیا سے بھی بچاتا ہے

نئی دہلی: کسی دور میں لوگ انڈے کھانے کے لیے مرغیاں پالتے تھے اور کچا انڈا تک کھانے سے نہیں ہچکچاتے تھے ۔

یہی وجہ تھی کہ 80اور90سال کی عمر میں بھی بوڑھاپے کے باوجود چاق و چوبند رہا کرتے تھے اور جوڑوں کے درد سے ناآشنا تھے۔ اگر کوئی بیمار بھی ہوا تو بس اسے کھانسی ہو گئی لیکن وہ بھی حقہ بیڑی پینے کے باعث ہوتی تھی۔

لیکن آج اسی انڈے کو اچانک ہی ”غذا ممنوعہ “ قرار دیا جانے لگا۔ ہرکس و ناکس اسے موٹاپا اور ضر رساں اور نقصان دہ کولسٹرول بڑھانے کامجرم قرا ر دینے لگا جبکہ ایک مٹھی میں آجانے والی یہ شے انڈا نہایت توانائی بخش غذا ہے۔اور مفید کولسٹرول پیداکرتا ہے ۔

کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔دل کی بیماریو ں کے خدشات کم کرتا ہے۔جگرسے زہریلے مواد کے اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے اور بالوں کو مضبوط اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

انڈوں کا باقاعدہ استعمال سفید موتیا (Cataract) ،خاص طور سے ضعیفی میں،مرض سے بھی بچاتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have egg in your diet for healthy reasons obtain good cholesterol and save from yourself cataract risk in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment