دیوالی کے بعد فضائی آلودگی کے نقصانات سے بچنے کے لیے ایسا کریں

نئی دہلی: دیوالی کے بعد دہلی ۔این سی آر میں عرش تا فرش اسموگ کی ایک دبیز چادر تن گئی ہے جس کے باعث اکثر لوگوں کے گھٹن کا احساس ہو رہا ہے اور انہیں سانس لینے میں دقت محسوس ہو رہی ہے۔

دہلی اور قومی خطہ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میںخطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ درست ہے کہ کچھ روز بعد ہوا میں یہ کثافت دور ہوجائے گی لیکن اس وقت تک دمہ، سانس پھولنے، کھانسی اور نزلہ کے امراض میں مبتلا لوگوںکو جو پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے اور وہ وجو بے چینی محسوس کر رہے ہیں اس کے لیے عقل کا تقاضہ یہی ہے کہ اس فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے گھریلو نسخے استعمال کیے جائیں۔

اس ضمن میں ہلدی، تلسی اور گڑ اہم درجہ رکھتے ہیں۔

ایک گلاس پانی ابال لیاجائے اور تلسی کی ایک ڈالی،ایک چمچ کدو کش کی گئی ادراک اور ایک چمچ کدو کش گڑا الگ رکھ لیں۔ گرم پانی جب نیم گرم شکل اختیار کر لے تو اس میں تلسی، ادرک اور گڑ کا مرکب حل کردیں اور چائے کی طرح چسکیاں لے کر پئیں ۔اسی طرح انہی عناصر کے ساتھ دودھ کی چائے بھی تیار کر سکتے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: From turmeric milk to tulsi chai here are some home remedies to combat pollution in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply