ورزش سے ایلزائمر جیسے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

نئی دہلی: جسمانی اور ذہنی کسرت ہمارے دماغ کے لیے بہت اچھی ہے ہی ساتھ میں اس کے مثبت اثرات بچوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔چوہوں پرکی گئی ایک تحقیق کے مطابق ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد ڈی این اے کے ذریعے اگلی نسل تک منتقل ہو گئے۔
جرمنی میں کی جانے والی یہ تحقیق جریدے سیل رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق سے پتہ یہ چلا کہ 50 برس سے اوپر کی عمر والے لوگوں میں ورزش کرنے سے اور دماغی آزمائش کے کھیلوں اور مشقوں میں حصہ لینے سے ڈیمینشیا اور ایلزہائمرز جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
جرمن سینٹر فار نیورو ڈیجنریٹیو ڈیزیزز (ڈی زیڈ این ای) کے سائنس دانوں نے چوہوں کو ایسا ماحول دیا جس میں انھیں کسرت کے مواقع حاصل تھے۔ توپتہ یہ چلاکہ ان کے بچوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچا۔
ان چوہوں کے بچوں پر جب تجربات کیے تو پتہ چلا کہ دوسرے چوہوں کے مقابلے ان میں سیکھنے کی صلاحیت زیادہ تھی۔اس کے علاوہ ان کے نسوںمیں زیادہ لچک تھی ( synaptic plasticity )۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ اعصاب کتنی آسانی سے ایک دوسرے سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ یہ چیز سیکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
سائنس دانوں نے معلوم کیا کہ یہ اثرات آر این اے مالیکیول کے ذریعے سپرم کے ساتھ منتقل ہوتے ہیں۔ڈی زیڈ این ای کے مطابق ‘ممکنہ طور پر (یہ مالیکیول) دماغی خلیوں کے کنکشن کو بہتر بناتے ہیں۔ اس سے بچے کو دماغی فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ تحقیق یہ معلوم کرنے میں اہم ہے کہ کسی فرد کی ذہانت میں جینیاتی وراثت اور پیدائش کے بعد تربیت کے علاوہ کیا چیز کردار ادا کرتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Exercise mental effects move to the next generation in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply