پاستہ وزن بڑھانے یا موٹاپے کا باعث نہیں بنتا

نئی دہلی:آ ج کے دور میں گھر کاکھانا لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آتایا پھر کاہلی ،سستی یا وقت کی تنگی کے باعث لوگوں خاص طور پر شہری زندگی گذار نے و الے لوگ ہوٹل بازی یا پھر فاسٹ فوڈ وغیرہ میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔
لیکن ان کھانوں سے گھبراتے بھی رہے ہیں۔ ایسےمیں پاستا، میکرونی کے شوقین افراد کے لیے یہ انکشاف کسی خوشخبری سے کم نہیںہوگا کہ کہ یہ غذائیں وزن بڑھاتی نہیں بلکہ کم کرتی ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہفتے میں تین بار یہ غذائیں کھانے سے 3 ماہ کے دوران وزن میں آدھا کلو کمی آتی ہے۔
ٹورنٹو کے مائیکل اسپتال میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان غذاؤں میں گلے سیمک انڈیکس(جی آئی) دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے جو کہ خون میں اچانک شکر(شوگر) کی مقدار نہ بڑھنے کی وجہ نہیں بنتا۔
اس سے پہلے تحقیق میں محققین نے تجویز کیا تھا کہ گلے سیمک انڈیکس(جی آئی) والی غذائیں زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں اسی وجہ سے لوگوں کو بھوک دیر سے لگتی ہے۔
تازہ تحقیق کے مصنف ڈاکٹرجان کا کہنا ہے کہ ہم بلا جھجک یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاستا وزن بڑھانے میں انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہےلیکن یہ ضروری ہے کہ اس کا استعما ل اعتدال میں کیا جائے ۔

Title: eating pasta can actually help you lose weight scientists discover in new study | In Category: صحت  ( health )

Leave a Reply