فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں ہرسال سوا کروڑ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں: عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی:ماحول اور صحت سے متعلق دنیا کے تین بڑے اداروں کے مطابق آلودگی کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ 26 لاکھ لوگوں کی موت ہو جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیوایم او ) اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یواین ای پی ) کے سربراہان کے ایک مشترکہ اداریے میں کہا گیا ہے کہ ماحول میں آلودگی کی سطح جالیوا ہوتی جا رہی ہے جو صحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی ماحول کو صاف کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
“ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ مارگریٹ چان نے کہا، ”انسانی صحت کے لئے سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرہ فضائی آلودگی ہے جو خصوصاً توانائی کی پیداوار کی وجہ سے ہے۔ اس کی وجہ سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض اور کینسر جیسی بیماریاں ہو رہی ہیں۔ فضائی آلودگی سے ہر سال تقریباً چھ لاکھ 50 ہزار لوگوں کی موت ہو جاتی ہے۔“ محترمہ چان نے کہا کہ توانائی کی پیداوار سے نقصان دہ آلودگی خارج ہوتی ہیں جن میں بلیک کاربن جیسے عناصر شامل ہیں۔ توانائی کے پلانٹ گرین ہاؤس گیس ‘میتھین’ اور ‘کاربن ڈائی آکسائڈ’ بھی چھوڑتے ہیں۔ یہ تمام گیسیں موسمیاتی تبدیلی کی اہم عنصر بنتی ہیں جس سے ماحول کے لئے خطرہ پیدا ہوتاہے۔ یہ کھانے کی اشیاء ، پانی اور رہائش کو متاثر کرتی ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dirty air kills 1 crore and 26 lakh population every year in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply