شوگر کے مریضوں کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیاہ لاحق رہتا ہے: ایک تحقیق

لندن: ایک تحقیق میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کی موت کا خدشہ غیر ذیابیطس مریضوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق جنوری 2003 سے جون 2013 کے درمیان تقریبا سات لاکھ ایسے لوگوں کا مطالعہ کیا گیا جو دل کا دو رہ پڑنے کے بعداسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ان میں سے ایک لاکھ 21 ہزار مریض ذیابیطس میں مبتلا تھے۔مطالعہ میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو ذیابیطس کا مسئلہ نہیں تھا ان میں دل کا دو رہ پڑنے سے مرنے کا خدشہ ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کے مقابلے 56 فیصد کم تھا۔
لندن میں واقع یونیورسٹی آف لیڈز میں اسکول آف میڈیسن میں اسسٹنٹ پروفیسر، امراض قلب کے ماہر اور عظیم محقق ڈاکٹر کرس گیل نے بتایاکہ”اس نتیجے کے کافی ثبوت ہیں کہ دل کا دورہ پڑنے والے لوگوں میں ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ”ان دنوں لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے پر بھی ان کے زندہ رہنے کا امکان زیادہ ہے۔ہمیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد زندہ بچ جانے والوں میں ذیابیطس کے طویل مدتی اثرات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے“۔
مسٹر گیل نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد کے ڈاکٹروں، امراض قلب کے ڈاکٹروں ( کارڈولوجسٹ) اور ذیابیطس کے ڈاکٹروں (اینڈوکرائنولوجسٹ) کے درمیان بہتر شراکت داری کو مضبوط کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔ تاہم محقق اس کی وجہ اور اس کے اثرات کے درمیان تعلق کا پتہ نہیں لگا سکے، اس لئے محقق اب یہ پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ آخر ذیابیطس کے مسئلے سے دو چار لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کا خدشہ کیوں بڑھ جا تاہے۔مسٹر گیل کے ساتھی ڈاکٹر مائیک نیپٹون نے کہاکہ”ہم جانتے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد، اگر آپ کو ذیابیطس کی بیماری ہے تو آپ کے زندہ رہنے کا امکان کم ہے۔ تاہم اس تحقیق سے یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ لوگوں میں دل کا دورہ ذیابیطس کی وجہ سے ہوا یا دیگر کسی وجوہات کی وجہ سے ہوا ہے“۔انہوں نے کہا کہ اس تحقیق سے واضح ہے کہ ذیابیطس میں مبتلا لوگوں میں دل سے متعلق بیماریوں سے علاج کے دوران بہتر طریقے اپنانے کی ضرورت ہے اور ذیابیطس میں مبتلا لوگوں میں دل کا دو رہ پڑنے کے بعد ان کو زندہ رکھنے کے لئے نئے علاج ڈھونڈنے کی ضرورت ہے“۔(یو این آئی)

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diabetes increases heart attack risk in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply