ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع:وزیر صحت

نئی دہلی:مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ حکومت کے عزم اور ہدف کے نتیجے میں سال2013-14 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں چار پوائنٹ کی گراوٹ آئی ہے۔
مسٹر نڈا نے کہا کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2013-14 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں 8.16 فیصد کی گراوٹ آئی جب کہ 2012-13 میں یہ شرح 5.76فیصد تھی۔
اس معاملے میں آسام سرفہرست رہاہے جہاں اس شرح اموات میں سات فیصد کی گراوٹ آئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے بیس ریاستوں میں سے سولہ میں یہ شرح اموا ت تین پوائنٹ سے زیادہ کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ سرکاری کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death rate of under 5 years chlidren reduced in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply