چکن گنیا میں آرتھرائٹس کا خدشہ زیادہ بڑھ جاتاہے: ڈاکٹراوما کمار

نئی دہلی:(یواین آئی)اگرآپ چکن گنیا کی بیماری سے شدید طور پر متاثر ہیں تو آرتھرائٹس(نقرس۔جوڑوں کا ورم)ہونے کا خدشہ زیادہ بڑھ جاتاہے اور اگر آپ پہلے سے آرھترائٹس کے مریض ہیں اور چکن گنیا ہو جاتا ہے تو آپ کا آرتھرائٹس مزید بڑھ سکتا ہے۔اس لئے اگر تین چارہفتے میں چکن گنیا کا درد ٹھیک نہیں ہوتا تو آپ ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں۔
آل انڈیا میڈیکل سائنس(ایمس) میں رومیٹولوجی کے شعبہ کی چیئرمین اور عالمی صحت تنظیم کی فیلو ڈاکٹر اوما کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال چکن گنیا کے اس قدر پھیلنے سے آرتھرائٹس کے مریضوں میں تقریباً20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ عام طور پر چکن گنیا تین چار ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتا ہےلیکن اس کے بعد بھی اگر کسی کو جوڑو یا پیروں میں درد رہتاہے تواسے آرتھرائٹس ہونے کا خدشہ 40فیصد بڑھ جاتا ہے۔اس لئے اسے فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے،لیکن کسی ہڈی کے ڈاکٹر کو نہیں بلکہ رومیٹولوجی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chikungunya risk of arthritis in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply