چکن گنیا میں مبتلا مریضوں کی تعداد7ہزار سے بھی پار

نئی دہلی: دارالحکومت میں ڈینگی اور چکن گنیاکی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن گنیا کے 713 نئے کیس سامنے آئے اور کل تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی۔
کارپوریشنوں کی جانب سے آج جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 15 اکتوبر تک چکن گنیا کی لہر جاری رہی اور ہفتے کے دوران اس بخار کے 713 نئے کیس سامنے آئے۔ جس سے اس سال 7425 افراد چکن گنیا کے مرض میں مبتلا ہیں
۔ جہاں تک ڈینگی کا تعلق ہے تو ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتے 298 کا اضافہ ہوا اور مجموعی اعداد و شمار 3009 تک پہنچ گئی۔ اس سال ڈینگی سے چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔گذشتہ سال ڈینگی کے 15000 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے تھے اور قریب 60 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chikungunya cases in delhi jump to 7425 in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply