دہلی میں چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی: راجدھانی میں ہڈی توڑ بخار چکن گنیا کا عتاب بدستور جاری ہے اس سےمتاثر مریضوں کی تعداد 10 ہزار کو پار کرگئی ہے۔ میونسپل کارپوریشنوں کی طرف سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق چکن گنیا کے 10210 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 8149 میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پچھلے ایک ہفتہ کے دوران چکن گنیا کے 724 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اس سال ڈینگو بخار پچھلے سال کے مقابلے کم پھیلا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 22 اکتوبر تک ڈینگو کے 3333 مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 324 افراد کو اس بخار نے جکڑا ہے۔ اکتوبر میں کل 1200 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں۔
اس سال ڈینگو نے 4 لوگوں کی جان لی ہے۔ پچھلے سال ڈینگو کے 15 ہزار سے زیادہ مریض تھے اور 60 افراد کی موت ہوئی تھی۔ ملیریا بھی اس سال خطرناک رہا ہے۔ ملیریا کے 714 معاملے سامنے آئے اور اس سے چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chikungunya affected cases cross 10000 mark in capital in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply