کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے لئےآم بہت فائدہ مندہے

نئی دہلی: آم کاسیز ن ہو اور ہم سب آم نہ کھائیں یہ ممکن نہیں، لیکن آم کھانے کے متعدد فائدے بھی ہیں، آم میں پوٹیشیم ، میگنیشم اور کوپر جیسے معدنیات اور نمک بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں آم کوارسٹین ، بیٹا کیروسین اور اسٹراگالین کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان طاقتور انٹی ایکسٹیڈینٹ میں فری ریڈیکلزکوکنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

آم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے آم میں بھاری مقدار میں وٹامن پائے جاتے ہیں جس سے صحت عمدہ رہتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے آم ایک قدرتی علاج ہے کیونکہ اس میں پوٹیشیم اور میگنیشم بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔

آم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے اور کولسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے۔ آم میں غذا سے متعلق فائبر پیکٹن پایا جاتا ہے۔ پیکٹن بلڈ کولسٹرول سطح کو کم کرنے میں موثر شکل سے کام کرتا ہے۔ یہ ہمیں گانٹھ میں ہونے ولے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

آم کا استعمال وزن بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ 150گرام آم میں تقریباً 86کیلریزتوانائی ہوتی ہے، جو ہمارے جسم کے ذریعہ آسانی سے جذب کر لی جاتی ہے اتنا ہی نہیں آم میں اسٹارچ پایا جاتا ہے جو شوگر میں تبدیل ہوکر آخر میں وزن کو بڑھاتا ہے۔

عمل انہضام کے عمل میں آم ان ڈائیزیشن اور اے سی ڈی ٹی جیسی مسائل کو بھی دور کرتا ہے ۔ آم میں پائے جانے والے انجائمس کھانے کو ہضم میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

جو لوگ انیمیا میں مبتلا ہیں ان کے لئے آم بہت مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں بھاری مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے ۔ باقاعدگی اور مناسب طور سے آم کا استعمال جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے ، جس سے انیمیا جیسی بیماری دور رہتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cancer prevention from eating mango in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply