شوگر وہائی بلڈ پریشر کے مریض روزے رکھنے سے پہلے ڈاکٹروں سے مشوررہ کریں

سائرہ شاہد
تمام اسلامی مہینوں میں موسم بہار بن کر آنے والے رمضان المبارک کے روزے ہر بالغ وعاقل مرد عورت ترک نہیں کیے جاسکتے۔ لیکن شوگر، گردوں ، جگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے روزہ رکھیں کیونکہ یہ امراض شدت اختیارکر سکتے ہیں اسی لئے ڈاکٹر کی زیر نگرانی رہنا ضروری ہے۔
٭ذیل میں شوگر ، گردوں ، جگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے چند ہدایات درج ذیل ہیں ۔
٭شوگر کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔
٭شوگر کے وہ مریض جو باقاعدگی سے انسولین کا استعمال کرتے ہیں وہ روزہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق رکھیں۔
٭خون میں شوگر کی سطح کاباقاعدگی سے چیک اپ کراتے رہیں کیونکہ شوگر لیول کم ہونے کی صورت میں بے ہوشی طاری ہو سکتی ہے یا دورے پڑسکتے ہیں۔
٭ شوگر کے وہ مریض جو بوڑھے ہو ںیا تنہا رہتے ہوں یا ان کی شوگر کنٹرول میں نہ ہو یا پھر انکودوسری بیماری لاحق ہو جن سے شوگر بگڑنے کا خطرہ ہو یا وہ ایسی دوائیں استعمال کر رہے ہوں جن سے دماغی حالت متاثر ہوتی ہوا ان مریضوں کے لئے روزہ رکھنا خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ لہٰذا ایسی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل ہیں۔
گردوں کے مریض
٭سحر اور افطار میں بوائل پانی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ ٭سحری میں ا سٹیم سبزیاں کھائیں ۔ ٭جو کا دلیہ باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ یہ گردوں کی صفائی کرتا ہے۔ ٭اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار کم رکھیں۔ ٭پالک ، چاکلیٹ، سوفٹ ڈرنک سے پرہیز کریں۔ گرم مصالحے ، اچار کھیرا ، پالک ، ٹماٹر سے پرہیز کریں۔ ٭سحر وافطار میں ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملاکر پئیں۔
 جگر کے مریض
٭اپنے ڈاکٹرکے مشورہ سے روزہ رکھیں۔ ٭ڈیری پر اڈکٹ ، نمک ، لال مرچ ، اور تلی ہوئی غذا سے پر ہیز کریں۔ ٭کھیرا ، ککڑی ، آئس برگ ، تورئی ،لوکی، کدو اور میتھی کا ساگ کھانا مفید ہے۔ ٭بینگن ، آلو ، ٹماٹر اور پالک سے پرہیز کریں۔ ٭افطار میں ایک گلاس پانی میں شہد ملاکر اور تین کھجوریں کھائیں دس منٹ بعد پھلوں کی چاٹ کھائیں۔ ٭ کھجور یا منقہ کو رات بھرپانی میں بھگو کر پانی سمیت سحری میں استعمال کریں۔ ٭شوربے والے سالن میں روٹی چور کر کھائیں۔ ٭جگر اور گردے کے مریض پانی کی مقدار کا تعین معالج کی ہدایت کے مطابق کریں۔ ٭اگر شوگر نہ ہو تو ایک گلاس تر بوز یا خربوز کا جوس پیئں۔
 ہائی بلڈ پریشر
٭ہائی بلڈ پریشر کے مریض چند بنیادی احتیاط کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں۔ ٭ تلی ہوئی اور مصالحہ دار کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔ ٭نمک کااستعمال کم سے کم کریں۔ ٭کولیسٹرول لیول باقاعدگی سے چیک کروائیں۔ ٭کولیسٹرول میں تو ازن رکھنے کے لئے سحری میں نہار منہ ایک گلاس پانی شہد اور لیموں کا رس ملا کر پیئں۔ ٭سحرو افطار میں کچی لسی بغیر نمک کے پیئیں۔ ٭ سحری میں جو کا دلیہ اور پانی باقاعدگی سے لیں۔ ٭سحری اور افطاری میں دس گلاس پانی پینے کی کوشش کریں۔ ٭سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔ ٭ادویات کے اوقات کا ر کی ترتیب کے لئے معالج سے مشورہ کریں۔

Title: bp and sugar patients and ramdan fast | In Category: صحت  ( health )

Leave a Reply