کالی مرچ کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ کئی امراض میں بھی مفید

کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے ، گھر کے باورچی خانے سے بڑے بڑے ہوٹل والے اور خوانچہ فروش بھی کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال کرتے ہیں ۔کالی مرچ ذائقہ بڑھانے سمیت غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔
کالی مرچ تیار کےے جانے والے کھانوں کواچھا ذائقہ تو دیتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہوتی ہے۔ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے جب کہ اس کے علاوہ کا لی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھلاو¿ روکنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔
کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی قبض کا شکار نہیں ہوں گے ۔کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے ، یہ آنتوں کو متاثر کرنے والے امراض کے علاج میں مددکرتی ہے ۔
کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے جب کہ برصغیر ہی کیا پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاو¿ں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔
کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھر پور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھر پور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے اور بہتر طور پر چربی کو گھلا نے کے لئے مسلسل توانائی فراہم کرتی ہے۔
پسی ہوئی کالی مرچ کو رنگ صاف کرنے والی کریم میں ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس کے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔ نزلہ اور زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھو لنے ، ڈپریشن میں کمی ، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Black peppere more than just a spice in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply