پانی :کب نہیں اور کب پینا چاہئے

پانی پینے کے درج ذیل بنیادی اصول ہیں۔ ان اصولوں کے مطابق پانی پینا صحت کے ساتھ ساتھ امراض سے بچاو¿ اور شفاءکا بھی باعث ہوگا۔

برف کا ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے،پانی ہمیشہ شدید پیاس لگنے پر پئیں،کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل اور کھانے کے 2 گھنٹے بعد پانی پئیں۔ٹھنڈا پانی جسم میں فوراً حل نہیں ہوتا اور جسم کے خلیات میں پانی نہ پہنچنے سے ان کی ساخت اور کارکردگی شدید متاثر ہوتی ہے۔جلتے ہوئے بلب پر پانی ڈالیں تو وہ فوراً پھٹ جاتا ہے ، اسی طرح جسمانی خلیات جو 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہوتے ہیں جب ان پر ٹھنڈا پانی پڑتا ہے تو وہ پھٹنے شروع ہوجاتے ہیں اور کئی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی پینے کے فوراً بعد آبی بخارات پوری جلد پر آجاتے ہیں اور حرارت کے اخراج میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اب حرارت تو جسم میں مستقل پیدا ہورہی ہے لیکن خارج نہیں ہورہی جس کی وجہ سے شدید پیاس اور اضطراب اور بے چینی بڑھ جاتی ہے۔پانی ہمیشہ تازہ پینا چاہیے۔

اگر پانی بیٹھ کر پیا جائے تو جسم میں جاتا ہے، جبکہ کھڑے ہوکر پانی پینے سے جسم کی ضرورت سے زائد پانی جسم میں جاتا ہے جو کہ استسقاء(بیماری) کا باعث ہے۔اگر کھڑے ہوکر پانی پیا جائے تو معدہ اور جگر کی بیماریاں گھر کرلیتی ہیں۔

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر تمہیں پتہ چل جائے کہ کھڑے ہوکر پانی پینے کا کتنا نقصان ہے تو وہ پانی تم حلق میں انگلی ڈال کر باہر نکال دو۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کھلے پیالے میں پانی نوش فرمایا کرتے تھے۔

تنگ برتن میں پانی پینے سے دل کو فرحت حاصل نہیں ہوتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:من شرب الماءعلی الریق انتقصت قوتہ (معجم الاوسط طبرانی ج 5 صفحہ 51)ترجمہ: جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہوجائے گی۔ پینے والے برتن میں سانس لینے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔

پیالے میں سانس لینے سے خطرہ ہوتا ہے کہ پانی سانس کی نالی میں نہ چلا جائے۔ مزید برآں پانی میں سانس لینے سے پانی میں جراثیم داخل ہوجاتے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Benefits of drinking water in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.