ٹانسلز بڑھنے یا گردے کی خرابی منھ سے بدبو آنے کا باعث

نئی دہلی :بدبودار سانسوں سے صرف خوشبودار ٹوتھ پیسٹ ، چیونگم اور چبانے کی دیگر خوشبویات نجات نہیں دلا سکتیں کیونکہ اس مہک کا تعلق گردے کی خرابی سے بھی ہو سکتا ہے۔ گویا ایسے متاثرین کو برش وغیرہ سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت ہے کیونکہ بدبو کی موجودگی کا اشارہ صحت کے دوسرے معاملات کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔
امریکہ میں ایک طبی تحقیق میں یہ باتیں سامنے آئی ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق اگر کسی شخص کے سانس میں بدبوزیادہ ہو تو وہ گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔ محققین نے یہ بھی بتایا کہ اگر سانس سے فضلے جیسی بو ہو تو یہ ٹانسلز کے مسائل کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔بیکٹریا اور کھانے کے اجزاء جب ٹانسلز میں پھنسنے لگتے ہیں تو ایک پتھری جیسی شکل اختیار کرلیتے ہیں ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرکے اسے نکلوانا پڑتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ گردے جسم میں موجود زہریلے مواد کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں اور جب ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے تو یہ کچرا فلٹر نہیں ہوپاتا۔ سانس سے مچھلی جیسی بو درحقیقت یہ اشارہ کررہی ہوتی ہے کہ گردے کے امراض نے نظام تنفس کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے لیکن سانس میں بو کے ساتھ اگرزبان پر سفید دھبے ابھر رہے ہوں تو یہ منہ کے کسی مرض کی نشاندہی بھی کررہے ہوتے ہیں۔
اسی طرح اگر سانس کی بو کسی پھل جیسی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں انسولین کی مقدار مناسب حد تک نہیں بن رہی جو کہ ذیابیطس کے بگڑ جانے کی علامت ہوتی ہے اور اس سے مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bad breath with kidney disease oxygen peroxide in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply