راجستھان میں29افراد میں زیکا وائرس پائے گئے

جے پور: راجستھان کے شہر جے پور میں کم از کم29افراد زیکا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہیلتھ) وینو گپتا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 29افراد میں زیکا وائرس پائے گئے ہیں اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 450افراد کا جن میں 168حاملہ خواتین بھی ہیں،زیکا وائرس کی جانچ کے لیے بلوائے گئے تھے جن میں سے معائنہ کے دوران29میں زیکا وائرس پائے گئے۔ زیکا وائرس بنیادی طور پر ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس کا پھیلاو¿ جنسی ملاپ کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے۔ زیکا وائرس کو نومولود بچوں میں ذہنی بیماری سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ ابھی یہ ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں متاثرہ بچوں کا سر چھوٹا رہ جاتا ہے لیکن ماہرین سر چھوٹا رہ جانے کا سبب اسی بیمار ی کو بتاتے ہیں ۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 29 tested positive for zika virus in jaipur colony official in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply