انسانی زندگی میں پھلوں کی اہمیت

ہزاروں برس کی انسانی تاریخ میں پھلوں کو ہمیشہ بہترین غذا سمجھا گیا ہے۔ جب شکر (چینی) دریافت نہیں ہوئی تھی تو مٹھاس کا واحد ذریعہ پھل ہی تھے۔ پھلوں میں اکثر حیاتین پائے جاتے ہیں جن میں حیاتین ‘ج’ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

دنیا میں جتنے بھی قسم کے پھل ہیں ان میں کوئی نہ کوئی دوائی موجود ہے۔ مغرب نے پھلوں میں حیاتین اور معدنی نمک دریافت کیے ہیں، مگر مشرق اس سے بھی پہلے تمام پھلوں کے بعض دوائی خواص معلوم کرچکا تھا۔ اگرچہ لوگ انہیں مٹھاس، ذائقے اور خوشبو کیلئے استعمال کرتے ہیں، لیکن اطبا انہیں بطور دوا استعمال کراتے آئے ہیں۔

شکر کی چند قسمیں: انگور کی شکر کو گلوکوز، چقندر کی شکر کو فرکٹوس اور دودھ کی شکر کو لیکٹوس کہتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گنے، چقندر وغیرہ کی شکر (Sucrose) استعمال ہوتی ہے۔ مغرب میں اس کا استعمال اٹھائیس کلو گرام فی کس سالانہ ہے۔ چوں کہ یہ شکر حیاتین اور معدنی نمکوں سے خالی ہوتی ہے اس لیے اس کا معدے، آنتوں اور لبلبے پر بوجھ پڑتا ہے۔

گنے کی سفید شکر اور پھل کی مٹھاس کا فرق: پھل کی مٹھاس یا شکر قابل ہضم حالت میں ہوتی ہے۔ جبکہ سفید شکر (سکروز) قابل ہضم حالت میں نہیں ہوتی۔ بدن میں جانے کے بعد آنتوں کے رساو¿ اسے قابل ہضم بناتے ہیں۔سفید شکر سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ اگرچہ تھوڑی مقدار میں سفید شکر کے استعمال سے ایسا نہیں ہوتا۔

تاہم تھوڑی مقداروں کا مسلسل استعمال تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔ پھلوں میں لیموں، نارنگی اور انناس میں ہلکا تیزابی اثر ہوتا ہے، مگر اس سے تیزابیت نہیں ہوتی۔ تیزابیت سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ کشمش، انجیر، کھجور، مالٹے، کینو، آڑو اور انگور کا استعمال کیا جائے۔

پھلوں کی ہلکی تیزابیت توڑ پھوڑ کرنے والے جراثیم کی پیدائش کو روکتی oy۔انگور کا رس خواہ وہ پانی کا دسواں حصہ ہی کیوں نہ ہوٹائیفائیڈ بخار کے جراثیم کو چند منٹ میں ہلاک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایسی ہی قوت لیموں، نارنگی اور انناس کے رس میں بھی ہوتی ہے ۔

یوں تو پھل کے رس یا جوس میں زیادہ مزہ آتا ہے لیکن پھل کھانے میں کچھ اور فائدے بھی ہیں مثلاً:پھل ریشے (فائبر) کا اچھا ماخذ ہوتا ہے جس سے فالتو چربی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جوس میں شکر مرتکز ہوتی ہے۔ یعنی ایک ہی جگہ شکر جمع ہوتی ہے جبکہ پھل میں مرتکز کم ہوتی ہے۔مجموعی اعتبار سے یہی کہا جا سکتا ہے کہ پھلوں کی اہمیت و افادیت سمجھنے کے لیے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتابوں میں پھلوں کا ذکر تعریف سے آیا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amazing health benefits of fruits in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.