توانائی کا خزانہ ہے کھجور

نئی دہلی: کھجور کی لا تعداد اقسام ہیں ،ایک قسم بغیر گٹھلی کی بھی ہوتی ہے مگر اس کی ایک قسم ایسی بھی ہے، جس سے شکر کے ساتھ ایک کیمیائی جو ہرپایا جاتا ہے ، جو شکر کو ایسی مٹھاس میں تبدیل کر دیتا ہے، جسے جسم پر آسانی قبول کر لیتا ہے اور شوگر کے مریضوںکو اس سے نقصان نھیں پہنچتا ہے۔ بلاشبہ کھجور توانائی کا خزانہ ہے کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں قوت بخش اجزاءپائے جاتے ہیں مثلاً وٹامن اے ، بی ون بی ٹو بی سی کے علاوہ کیلشیم میگنیشم پوٹاشیم، سوڈیم ،فاسفورس، سلفر اور لحمیات وغیرہ پائے جاتے ہیں ۔
گرمی کے دوران اگر ٹھنڈا پانی بھی استعمال کیا جائے تو معدے میں گیس ورم ہو جاتا ہے کھجور جگر کے لئے تقویت بخش ہونے کی وجہ سے یرقان ( پیلیا)کے مرض میں بہتر ین دوا ہے اور ہاضمے کی خرابی ، پیٹ کے گیس کی شکایات میں بھی مفید ہے۔ نیز اس میں خاصی مقدار میں ریشہ پایا جاتا ہے جو آنتوں میں رکے ہوئے فضلات کو بدن سے خارج کر دیتا ہے۔ تب دق کے مریض اگر اس استعمال کریں تو یہ سینے اور پھیپھڑوں سے بلغم نکالنے کے ساتھ مریض کو بھر پور قوت بھی فراہم کرتی ہے اس کے لئے علاوہ کھجور میں ایسے اجزاءبھی پائے جاتے ہیں جو گردے مثانے اور پتہ میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں۔
کھجور کو رات بھرپانی میں بھگو کر صبح مسل کر اس کا پانی پینا معدے کو تقویت ملتی ہے۔ منہ کے زخم گردوں اور مسوڑھوں کی سوزش ، پتھری اور پرانے سوزاک( پیشاب کی نالی میں زخم ہونا) میں بھی اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔ کھجور قوت ہضم کے مطابق کھائی جائے۔ آنکھیں دکھنے کی حالت میں استعمال نہ کی جائیں۔ کمزور معدے کے حامل حضرات کم مقدار میں استعمال کریں۔ نیز کھجور کے درخت کی ہرشے مفید ہے جیسے کھجور کے پھول کو اگر پانی میں کھوٹ کر پیا جائے تو معدے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ کھجور کے پتوں کی راکھ کو بہترین منجن تسلیم کیا گیا ہے جو دانتوں کے درد میں بھی مفید ہے۔ اگر اسے پانی میں ابال کر کلیاں کی جائیں تو آرام آجاتاہے۔ کھجور کا گودا ، آنتوں گردوں اور پیشاب کی نالی کی سوزش میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ نیز بیرونی چوٹوں اور منہ کی بدبو میں بھی نافع ہے ۔
کھجور اور گٹھلی کا مسلسل استعمال دل کے بڑھ جانے میں بھی مفید ہے زخموں پر لگانے سے زخم مند مل ہوجاتے ہیں اور دانتوں کا درد بھی دور ہو جاتا ہے۔ کھجور کے درخت کی شاخوں پر جس جگہ پھول لگتے ہیں وہاں کونپلوں سے پہلے ایک گاڑھا لیس درا شریں اور خوشبودار مادہ جمع ہو تا ہے جسے گابھا کہا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ دودھ بادام جیسا ہوتا ہے یہ آنتوں کو مضبوط کرتا ہے اور دستوں کو روکتا ہے۔ سینے کے درد کو دور کرتا ہے۔ آوازوں میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ اگر تھوک میں خون آتا ہو تو وہ بھی بند ہوجاتاہے۔ کھانسی دور کرتا ہے ،قے روکتا ہے۔ چکر وں میں بھی فائدہ مند ہے پیشاب کے استعمال سے پیدا ہونےوالا خمار اسے پینے سے دور ہوجاتا ہے۔ بھڑکے کاٹنے پر اس کے لیپ سے ورم نہیں ہوتا ہے۔ الرجی میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔
کھجور کا استعمال : سب سے پہلے ٹھنڈے دودھ میں کھجور ڈال کر رکھ دیں ا سمیں چینی ملانے کی ضرورت نہیں ہے۔ رات کے وقت کھجوریں پھول کر نرم ہ وجائیں گی جس سے بہت لذیذ دودھ تیار ہو جائے گا اور اس کے پینے سے طبیعت کو بہت فرحت حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ دن میں پانی میں کھجوریں بھگو کر رکھ دیں اور جب چاہیں انہیں مسل کر استعمال کرلیں۔ کھجور وں کو دودھ میں ڈال کر گھی میں بھون لینے سے بہترین حلوہ تیار ہو جاتا ہے۔

Title: amazing benefits of dates | In Category: صحت  ( health )

Leave a Reply