دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے سانس لینا مشکل،مزید خراب ہونے کا خدشہ

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے اور دہلی میں سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ مزید پریشان کن بات یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں حالات اس سے بھی زیادہ بد تر ہوجائیں گے ۔

ماہرین کے مطابق دیواالی کے بعدحالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے باقاعدہ انتباہ دیا ہے کہ یکم نومبر تا10نومبر لوگ صبح کی سیر پر نہ نکلیں کیونکہ دہلی کی ہوا کئی امراض میں مبتلا کردینے والی ہو گی۔

دہلی میں اتوار کے روز دھند کی دبیز تہہ چھائی رہی۔اور اتوار کو فضائی صورت حال موسم کی اب تک کی خراب ترین ہوائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی انڈکس 381درج کیا مگیا ہے جو خوفناک حد تک کی سطح سے معمولی نیچے ہے۔ فضائی آلودگی انڈکس صفر سے 50تک اچھا مانا جاتا ہے50تا100تسلی بخش،101تا200درمیانی ،201تا300خراب اور اس کے اوپر400تک نہایت خراب مانا جاتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air quality in delhi turns poor likely to worsen in coming days in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.