فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں سالانہ 6لاکھ بچے فوت ہوجاتے ہیں:ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ

اقوام متحدہ:عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی فضائی آلودگی کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق درون خانہ اور بیرون خانہ آلود ہ ہوا سے ہر سال دنیا بھر میں 15سال سے کم عمر کے6لاکھ بچوں کی موت ہو جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کی صحت تنظیم کے اعداد و شمار سے علم ہوا ہے کہ ہر سال 15سال سے کم عمر کے 93فیصد بچے یعنی پانچ سال سے کم عمر کے 63کروڑ سمیت1ارب8کروڑ نوخیز نہایت زہریلی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔

جس کے خوفناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔صرف2016 میں ہی تقریباً6لاکھ بچے آلودہ ہوا کے باعث مہلک قسم کے سانس کے مرض میں،جس میں سانس لینے میں شدید دقت ہونے لگتی ہے ، مبتلا ہو کرمرجانتے ہیں۔

تنظیم کے سربراہتیدروز ادھانو م غیریسوس نے ایک بیان میں کہا کہ آلودہ ہوا کروڑوں بچوں کے جس میں زہر گھول کر ان کی زندگی تباہ کر رہی ہے۔یہ ناقابل معافی ہے ۔ہر بچے کو صاف ہوا ملنی چاہیے تاکہ ان کی بہتر نشوونما ہو سکے اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air pollution kills 600000 children each year who in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply