اب السریا پیٹ کے کینسر کا پتہ لگانا آسان ہو گیا

نئی دہلی: ایم آئی ٹی انجینئر نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جو پیٹ کے اندر پہنچتے ہی پھو ل کرایک نرم غبارے کی شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ السر ،کینسراور آنت سے متعلق دیگر بیماریوں کا پتہ لگاسکتی ہے۔

ہوا والی اس ٹیبلٹ میں ایک سینسر ہوتا ہے جو 30دنوں تک پیٹ کے درجہ حرارت پر نظر رکھتا ہے۔ یہ دوائی ٹیبلٹ آسانی سے پیٹ کی نگرانی کرنے کے لئے پی ایچ سطح یا بیکٹریا یا وائرس کی علامت بھیج سکتا ہے۔

ایم آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جوانہے جھاؤ نے کہا ” جیلی جیسی اسمارٹ ٹیبلٹ جسے ایک بار نگلنے کے بعد وہ پیٹ میں رہتی اور بیمار کے صحت پر لمبے وقت تک نظر رکھتی ہے“۔

انہوں نے کہا ”ہماری ڈیزائین کے ساتھ آپ کو ایک سخت غبارہ کے لیے پیوندکاری کے تکلیف دہ عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا “۔

اگر ٹیبلٹ کو پیٹ سے نکالنے کی ضرورت پڑے تو مریض کیلشیم کا گھول پی سکتا ہے جس سے وہ گولی اپنی حقیقی شکل میں آجائے گی اور پیٹ سے آسانی سے نکل جائے گی“۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%d8%a8 %d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%b1%db%8c%d8%a7 %d9%be%db%8c%d9%b9 %da%a9%db%92 %da%a9%db%8c%d9%86%d8%b3%d8%b1 %da%a9%d8%a7 %d9%be%d8%aa%db%81 %d9%84%da%af%d8%a7%d9%86%d8%a7 %d8%a2%d8%b3%d8%a7%d9%86 in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment