غزل:محسن نقوی

محسن نقوی

اڑ جائیں گے تصویر کے رنگوں کی طرح ہیں
ہم وقت کی ٹہنی پہ پرندوں کی طرح ہیں

تم شاخ پہ کھلتے ہوئے پھولوں کی طرح ہو
ہم ریت پہ لکھے ہوئے حرفوں کی طرح ہیں

اک عمر ترستے ہیں کسی ایک خوشی کو
ہم لوگ بھی بنجر سی زمینوں کی طرح ہیں

دنیا کے لئے کچھ بھی سہی تیرے لئے ہم
مخلص صدا ماؤں کی دعاؤں کی طرح ہیں

تاریخ کی نظروں میں ہم اک عمر سے محسن
اسکول سے بھاگے ہوئے بچے کیطرح ہیں

Read all Latest ghazal poetry in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from ghazal poetry and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohsin naqvi ghazals in Urdu | In Category: غزلیں و شاعری Ghazal poetry Urdu

Leave a Reply