غزل: ”امراض او ر علاج“

بیج اب مسواک کا ہر گھر میں بونا چاہئے
دانتوں کے امراض کو اب ختم ہونا چاہئے

پاس ہر گز آ نہیں سکتا کبھی جوڑوں کا درد
بس نمازوں کا ہمیں پابند ہونا چاہئے

چاہتے ہو گر کمر کا عارضہ لاحق نہ ہو
مکسی کے بدلے مسالہ سل کا ہونا چاہئے

پیدا کر سکتے ہو تم بھی پوری اک کرکٹ کی ٹیم
ناشتے میں جو چنے کی روٹی ہونا چاہئے

گر یہ حسرت ہے شگر تم کو بڑھاپے تک نہ ہو
روز چکر کوچہ جاناں کا ہونا چاہئے

پیٹ کی بیماریوں سے دور رہنا ہے اگر
ہفتہ میں چھہ دن تمہارا روزہ ہونا چاہئے

کینسر سے بچنے کا اک گر بتاتا ہوں تمہیں
آدمی کو با عمل انسان ہونا چاہئے

اپنی ٹن ٹن کو بنانا ہے کرینا گر تمہیں
گھر کا جھاڑو پونچھا اس کے ذمے ہونا چاہئے

دل کی بیماری سے بچنے کا یہ نسخہ ہے رضی
زندگی میں آپ کی معشوق ہونا چاہئے

ڈاکٹر رضی امروہوی
بانی علامہ قیصر اکیڈمی(علی گڑھ)
ای میل:drraziamrohvi@yahoo.com

Read all Latest ghazal poetry in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from ghazal poetry and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghazal for diseases and treatment in Urdu | In Category: غزلیں و شاعری Ghazal poetry Urdu
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.