ایک سو دو سال کی عمر میں بھی ”ابھی تو میں جوان ہوں“ کی جیتی جاگتی تصویر زہرا سہگل

اپنے دور کی شعلہ جوالامعروف اداکارہ و رقاصہ زہرہ سہگل کا ،جنہوں نے اپنی زندگی کی 102 بہاریں دیکھیں اور جنہیں معروف اداکار امیتابھ بچن نے 100سال کی بچی کا لقب دیا تھا، آج 116واں یوم پیدائش ہے۔ امیتابھ بچن نے 100سال سے زیادہ عمر کی ہوجانے کے باوجود ان کی متحرک زندگی ، معصومیت اور چلبلے پن کے باعث انہیں احتراماً اور محبت میں یہ لقب دیا تھا۔ 27 ااپریل1912کو اترپردیش کے سہارنپور میں ان کی ولادت ہوئی تھی۔وہ ایک روایتی مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں لیکن1942میں انہوںنے اپنے سے8سال چھوٹے کامیشور سہگل نام کے ایک ہندو نوجوان سے ،جو بنیادی طور پر تھے تو سائنسداں لیکن ان کا مصوری اور رقص سے بھی کافی لگاو¿ تھا، شادی کی تھی۔اور اس شادی کی تقریب میں جواہر لعل نہرو بھی شریک ہوئے تھے ۔بچپن سے ہی رقص اور اداکاری سے دلچسپی تھی۔ وہ مشہور رقاص ادئے شنکر سے بہت متاثر تھیں۔ انہوں نے ادئے شنکر کے ساتھ 8 برس کام کیا۔ بعد میں انگریزی اور بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ انڈین پپلز تھیٹر ایسوسی ایشن (ایپٹا) اور پرتھوی راج کپور تھیٹر سے بھی وابستہ رہیں۔ زہرہ سہگل ہندوستانی فلمی اور اسٹیج اداکارہ ہے۔ پیدائش سہارن پور کے ایک بڑے زمیندار گھرانہ میں 27 اپریل سنہ 1912ئ کو ہوئی۔ اس گھرانے کا تعلق روہیلہ پٹھان نسل سے تھا۔ ابتدائی تعلیم دہرادون کے قریب چکراتا سے حاصل کی۔ بعد میں وہ کوئن میری گرلس کالج لاہور گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے لندن، جرمنی، مصر اور یورپ کے کئی ممالک کا سفر کیا۔ان کا پورا نام شہزادی زہرہ بیگم ممتاز اللہ خان تھا ۔ اس دور میں انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور بھی بھیجا گیا تھا۔ انھوں نے لاہور کے کوئین میری گرلز میں تعلیم حاصل کی۔ جہاں پردہ کا کافی اہتمام رہتا تھا۔ زہرہ سہگل نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور ڈانسر ساتھی فنکار اودے ناتھ شنکر کے ہمراہ 1935 میں کیا تھا۔ انھوں نے 14 اگست 1942 میں انھی اودے شنکر سے زہرا سہگل نے شادی کی۔ جو ان سے عمر میں دس (10) سال چھوٹے تھے ان کے دو بچے کرن اور پون ہیں۔ 1952 میں شادی کے دس سال بعد ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔ وہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ کئی انگریزی زبان میں بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی تھیں۔ ٹیلی ویژن کے کئی کامیاب سیریلز بھی ان کے نام میں ہیں۔ زہرا سہگل نے فلموں سے زیادہ تھیئٹر میں کام کیا اور انہوں نے 60 کی دہائی میں بعض بالی ووڈ فلموں میں گانوں کی کوریوگرافی بھی کی۔ وہ جاپان، مصر، برطانیہ،جرمنی اور امریکا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ زہرہ سہگل نے لاہور میں مقیم اپنی بہن عذرا بٹ کے ساتھ ملکر اپنی ذاتی زندگی اور تقسیم ہند کے واقعہ کو ڈرامائی شکل میں پیش کیا تھا۔ حفیظ جالندھری کی مشہور نظم۔۔” ابھی تو میں جوان ہوں” ۔ بڑے موثر انداز میں اسٹیج پر بھی پیش کیا۔ انکی صاحبزادی کرن نے2012 میں ان کی سوانح عمری انگریزی میں ZOHARA SEGAL:FATTY کے نام سے لکھی۔ ان کے صاحب زادے پون نے منشی پریم چند کی پوتی سیما رائے سے شادی کی۔ زہرا سہگل تا حیات ملحد رہیں۔ زہراسہگل کی آخری ہندوستانی فلم ’سانوریا‘ تھی جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ زہرا سہگل کو حکومت نے پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ ’چینی کم‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’ویر زارا‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی نظر آئیں۔ زہرہ سہگل نے بالی وڈ کی فلموں کے ساتھ ساتھ آف بیٹ فلمیں جیسے ’بھاجی آن دا بیچ‘ اور ’بینڈ اِٹ لائیک بیکم‘ فلموں میں کام کیا تھا۔ زہرہ سہگل نے ’چینی‘ کم میں امیتابھ بچن کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی بذلہ سنجی بہت مشہور تھی۔ لطیفے سنانا، فہقہے لگانا، خوبصورت باتیں کرنا اور پرانی باتوں کو داستانی رنگ میں پیش کرنے کا فن شاید بہت کم لوگوں کو آتا ہو۔ سفید اور سیاہ تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 2014 میںہی انہوں نے اپنی 102ویں سالگرہ منائی تھی۔ متعدد ٹیلی ویژن سیریلز اور کئی کامیاب ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی یہ ہر دلعزیز اور محفلوں کی شان اداکارہ زہرہ سہگل، 10 جولائی 2014 جمعرات کی شام نئی دہلی میں انتقال کرگئیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zohra sehgal biography life story career in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply