شاہ رخ خان نے سال نو میں آنے والی اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا

ممبئی:بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے سال نو کی پہلی شام میں اپنے مداحوں کے لیے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا۔ اس فلم کا نام زیرو مینز زیرو ہے۔ اس سے قبل رائے تنو ویڈوس منو اور رانجھنا جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔
اس فلم میں شاہ رخ خان ایسے کردار میں نظر آئیں گے جس میں انہیں کبھی نہیں دیکھا گیا۔اس فلم میں ان کے ہمراہ کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کی نئی نویلی دولہن انوشکا شرما اور ادکارہ کٹرینا کیف بھی نظر آئیں گی۔
اس فلم میں80اور90کا دور دیکھنے کو ملے گا اور ساتھ ہی اس میں کاجول، رانی مکھرجی،دیپیکا پڈوکون سمیت کئی ااداکاراؤں کے کومیو کرنے کی خبر ہے۔یہ فلم 21دسمبر2018کو سنیما ہالوں کی زینت بنے گی۔

Title: zero is the title of shah rukh khans film with aanand l rai | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply