بزرگ اداکارہ زینت امان نے گلوکاری میں ڈیبو کیا

ممبئی: اپنے دور کی معروف فلم اداکارہ زینت امان اپنی عنقریب لانچ ہونے والی ویب سیریز لو لائف اینڈا سکرو اپس میں گانا گاتی نظر آئیں گی۔ زینت جو گانا گانے جا رہی ہیں، اس میں ان کے کیریئر کی فلموں کے ہی گانوں کی دھن ہوں گی۔ زینت کو جب یہ پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پس و پیش کیا اور تذبذب میں پڑ گئیں کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی گانا نہیں گایا۔ فلم کے ڈائریکٹر کوستبھ شرما نے بتایا کہ یہ گانا ان کے کردار جوانا کا اٹروڈکشن گانا ہے۔
یہ کردار ان کی فلمیں یادوں کی بارات، ہیرہ پننا اور منورنجن سے ملتا جلتا ہے۔ل اس گانے کو پہلے ایک پیشہ ور گلوکار نے گایا تھا لیکن انہیں پسند نہیں آیا اس لیے انہوں نے اس گانے کے لیے زینت کومنا نے کا فیصلہ کیا۔کوستبھ نے کہا، ”ہم نے زینت کو صرف گانے کی کوشش کرنے اورریکارڈنگ کے لئے ا سٹوڈیو بلایا،۔وہ تیار ہو گئیں، لیکن پہلے ہی ٹیک میں ہمیں بہترین آواز مل گئی۔“ زینت کا گایا یہ گانا ویب سیریز میں ہر واقعہ میں بیک گراو¿نڈ میں سنایا جائے گا۔ ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور مئی کے اواخرمیں یہ ریلیز ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zeenat aman makes her singing debut with love life screw ups in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply