سلمان خان کی بھی شادی ہو سکتی تھی اگر۔۔۔۔۔۔ اس ویڈیو سے بھانڈہ پھوٹا

نئی دہلی: اداکار سلمان خان اور اداکارہ جوہی چاؤلہ فلموں میں تو ایک ساتھ کام کیاہے ، لیکن ان دونوں کی افیئر کی خبریں کبھی بھی نہیں سنی گئیں۔ لیکن آپ یہ جانکار حیران رہ جائیں گے کہ سلمان خان اداکارہ جوہی چاؤلہ شادی کرنا چاہتے تھے۔

در اصل سلمان خان کاتقریباً 26سال پورانہ ایک انٹریو ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جوہی کے والد سے ان کا ہاتھ مانگا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

اس ویڈیو میں سلمان خان کہہ رہے ہیں ” جوہی بہت سوئیٹ اور بہت پیاری ہیں۔میں نے تو ان کے والد سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے؟ لیکن انہوںنے منع کر دیا۔ شائد انہیں میں پسند نہیں آیا۔ پتہ نہیں کیا چاہئے ان کو“؟یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب عام ہو رہا ہے ۔

حالانکہ یہ نہیں معلوم ہے کہ یہ ویڈیو سلمان خان نے مذاقیہ لہجہ میں کہا تھا یا پھر واقعی سلمان خان اداکارہ جوہی چاؤلہ کی محبت میں گرفتار تھے۔خیال رہے کہ سالوں پہلے کسی ناراضگی کے باعث دونوں نے پھر کبھی ساتھ میں کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایسی خبریں میڈیا میں ایک بار آئیں تھیں کہ جوہی چاو¿لہ ے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی اس کے بعد سلمان خان نے پھر کبھی جوہی چاؤلہ کے ساتھ کام نہیں کیا۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Young salman asked this actress for marriage in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply