کنگ آف رومانس”یش چوپڑا “ آج بھی فلم شوقینوں کے دلوں میں زندہ ہیں

ممبئی:آج فلمی دنی ایش چوپڑا نام کی اپنے دور کے جس معروف فلمی شخصیت کا84واں یوم پیدائش منارہی ہے اسے بالی ووڈ میں ’کنگ آف رومانس‘ اور ایسے فلم ساز و ہدایت کار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے رومانی فلموں کے ذریعے شائقین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔ 27 ستمبر 1932 کو پنجاب کے لاہور میں پیدا ہوئے یش چوپڑا کے بڑے بھائی بی آر چوپڑا فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور ہدایت کار تھے۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں یش چوپڑا نے آئی ۔ایس۔ جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام شروع کیا۔ بطور ڈائریکٹر یش چوپڑا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1959 میں اپنے بھائی کے بینر تلے بنی فلم’ دھول کا پھول‘سے کیا۔
سال 1961 میں یش چوپڑا کو ایک بار پھر اپنے بھائی کے بینر تلے بنی فلم ’دھرم پتر‘ کی ہدایت کاری کا موقع ملا. اس فلم سے ہی بطور اداکار ششی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ سال1965 میں آئی فلم ’وقت ‘ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے .اس فلم کو بالی ووڈ کی پہلی ملٹیسٹارر فلم مانا جاتا ہے۔فلم ’وقت ‘میں بلراج ساہنی ، راجکمار، سنیل دت، ششی کپور اور رحمن نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ سال 1969 میں یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’اتفاق‘پردہ سیمیں پر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راجیش کھنہ اور نندا کی جوڑی والی ’سسپینس تھریلر‘ اس فلم میں کوئی نغمہ ہی نہیں تھا باوجود اس کے اس فلم کو ناظرین کافی پسند کیا اور اسے سپرہٹ بنا یا۔ل 1973 میں آئی فلم ’داغ‘ کے ذریعہ یش چوپڑا نے فلم کے تخلیقی میدان میں بھی قدم رکھا اور یش راج بینر قائم کیا۔
راجش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راکھی جیسے اسٹار اداکاروں کے ساتھ اس فلم کو باکس ا?ف پر سپر ہٹ بنایا۔ 1975 میں آئی فلم ’دیوار ‘یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ سال 1976 میں یش چوپڑا کی فلم’ ?بھ? ?بھ? ‘ ریلیز ہوئی۔ رومانی پس منظر پر بنی اس فلم میں یش چوپڑا نے’ اینگری ینگ مین‘ کے نام سے مشہور امیتابھ بچن سے رومانی کردار ادا کراکر ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ سال 1981 میں آئی فلم’ سلسلہ‘ یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے اس فلم میں امیتابھ اور ریکھا کی زندگی کو سلور اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ 1982 سے 1989 تک کا وقت یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کے لئے مایوس کن ثابتہوا۔
اس دوران ان کی کئی فلمیں جیسے ناخدا، فاصلے،مشعل ، وجئے باکس آفس پر ناکام رہیں۔ سال 1989 میں سری دیوی اور رشی کپور کی فلم ’چاندنی‘ کی کامیابی کے ساتھ یش چوپڑا ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں۔ سال 1991 میں آئی فلم’ لمحےیش چوپڑا کے فلمی کیریئر کی اہم ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم کے ذریعے یش چوپڑا نے اسکرین پر یہ دکھانے کی کوشش کی کہ عشق کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔ یہ فلم تاہم ناظرین کی کسوٹی پر کھری نہیں اتری لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ یہ فلم یش چوپڑا کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ 1995 میں یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پردہ سیمیں کی رونق بنی۔ نوجوان محبت کرنے والوں کی کہانی پر بنی کاجول اور شاہ رخ خان کے بہترین اداکاری سے سجی یہ فلم سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ۔ سال 1997 میں آئی فلم’ دل تو پاگل ہے ‘ یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی سپرہٹ فلم میں شمار کی جاتی ہے۔
مادھوری دیکشت، شاہ رخ خان اور کرشمہ کپور کے درمیان سہ رخی محبت پر مبنی اس فلم کے ذریعے یش چوپڑا نے ناظرین کو یہ بتایا کہ جوڑی اوپر والے کی مرضی سے ہی جنت میں بنتی ہے۔ اس فلم کے بعد بطور ڈائریکٹر یش چوپڑا نے کچھ برسوں تک بطور ڈائریکٹر کام کرنا بند کر دیا۔ سال 2004 میں آئی فلم ’ویر زارا‘ سے یش چوپڑا نے ایک بار پھر ہدایت کے میدان میں قدم رکھا۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی اہم کردار والی اس فلم کے ذریعے یش چوپڑا نے بتایا کہ محبت کسی ملک کی سرحد سے منسلک نہیں رہ سکتی ہے۔
اس فلم کی موسیقی سے متعلق دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس فلم میں آنجہانی مدن موہن کی بنا استعمال کی ہوئی آٹھ دھنیں استعمال کی گئی ہیں۔ یش چوپڑا کو اپنے فلمی کیریئر میں اب تک 11 بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا. فلم کے میدان میں قابل ذکرخدمات کے پیش نظر سال 2001 میں یش چوپڑا فلم دنیا کے اعلی ترین اعزاز ’داداصاحب پھالکے انعام سے بھی نوازے گئے۔ یش چوپڑا کی آخری فلم’ جب تک ہے جان‘ سال 2012 میں ریلیز ہوئی۔اپنی رومانوی فلموں کے ذریعہ ناظرین کو رومانیت کا احساس کرانے والے یش چوپڑا 21 اکتوبر 2012 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yash chopra unparalleled in life love and the movies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply