سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جون میری چائنا45سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

واشنگٹن: امریکہ کی معروف سابق پیشہ ور پہلوان ، اداکارہ،باڈی بلڈر اور پورنو گرافک فلم اداکارہ 45سالہ جون میری چائنا لورر کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔رئیلٹی ٹی وی اسٹارکے طور پر انہوں نے اپنی مقبولیت میں اور اضافہ کر لیا تھا۔
پاور ریسلنگ شیٹ ڈاٹ کوم کے مطابق وہ لاس اینجلس کے مضافات میں واقع اپنی رہائش گاہ کے اندر مردہ پائی گئیں۔ ان کی موت کی ان کے منیجر نے بھی تصدیق کر دی۔ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کافی عرصہ سے چائنا بے چینی و گھبراہٹ اور بے خوابی کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان سے نجات پانے کے لیے دوائیں لے رہی تھیں۔

Title: wwe legend chyna dead at 45 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply