سلطا ن نے کمائی کے معاملہ میں باہو بلی اوردھوم کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم سلطان نے عامر خان کی فلم دھوم 3کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم سلطان عید کے موقع پر 6 جولائی کو ریلیز ہوئی ہے۔فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
سلطان ہندوستانی بازار میں اب تک 280کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ عامر خان کی فلم دھوم 3کمائی کے لحاظ سے بالی ووڈ کی تیسری بڑی فلم ہے۔دھوم 3نے 280کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔دھوم 3 سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلموں میں سلمان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی فلم پی کے ہے۔
بجرنگی بھائی جان نے 320کروڑ روپے جبکہ پی کے نے 340کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں سلطان باکس آفس پر 300کروڑ روپے کی کمائی کر سکتی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Worldwide box office collection salmans sultan set to beat baahubali and dhoom 3 global earnings in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply