ایشا گپتا نے عمران ہاشمی کے ساتھ اپنا تال میل اچھا بتایا

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا ،اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ پھر سے کام کرکے پرجوش ہوگئی ہیں۔ ایشا گپتا ان دنوں فلم بادشاہو میں اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ایشا گپتا نے پہلے بھی عمران کے ساتھ جنت2اور راز3 ڈی میں کام کیا ہے۔
ایشا نے کہا،میں عمران کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکی ہوں،اس لئے ان کے ساتھ میرا تال میل اچھا ہے۔لوگوں کو ہماری دونوں فلمیں پسند آئی اور ہم نے ایک نغمے ”میں رہوں یا نہ رہوں“میں بھی ساتھ کام کیا ہے۔میں خوش ہوں کہ مجھے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایشا کا کہنا ہے کہ اچھے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے اداکاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایشا نے کہا”متاثرکن اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے آپ بہتر بنتے ہیں۔اجے دیوگن ہوں یا اکشے کمار دونوںپر اعتماد اداکار ہیں جن سے آپ کئی باتیں سیکھتے ہیں اور اپنے فن میں ماہر ہوتے ہیں۔بادشاہو 12مئی 2017 کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Working with strong actors only makes you better esha gupta in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply