فلم ڈائریکٹر و اداکارپربھو دیوا کی حضرت امین پیرؒ کی درگاہ شریف پر حاضری

حیدرآباد :کوریوگرافر ‘ فلم ڈائرکٹر و اداکار پربھو دیوا نے آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کی مشہور حضرت امین پیرؒ کی درگاہ شریف پر حاضری دی۔ درگاہ شریف کے عرس تقاریب کے سلسلہ میں وہ حاضر ہوئے اور چادر گل مزار شریف پر پیش کئے۔
ان کی آمد کے موقع پر مداحوں نے ان کا استقبال کیا۔ پربھو دیوا نے درگاہ شریف میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بچپن ہی سے درگاہوں پر حاضری دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس درگاہ شریف پر میوزک ڈائرکٹر اے آر رحمن بھی اکثر حاضری دیتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman suffers acid attack in local train in west bengal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply