عرفان خان نے خود کو حالات کے دھارے پر چھوڑ دیا

نئی دہلی: لند ن میں نیورواینڈوکرائن کینسر کا علاج کرا رہے بالی وڈ اداکار عرفان خان نے حال ہی میں دیئے ایک انٹریو میں اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی صحت میں سدھار آ رہا ہے۔

عرفان خان نے بتایا ” کیمو کے کل چھ سیشن میں سے چوتھا سیشن مکمل ہو چکا ہے۔ چھ سیشن پورے ہونے کے بعد پھر سے ہمیں کینسر اسکین کرنے کی ضرورت ہوگی ،حالانکہ تیسرے سیشن کے بعد اسکین کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ لیکن پھر بھی ہمیں چھٹے سیشن کا ریزلٹ دیکھنا ہوگا۔ اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ یہ نتیجہ مجھے کہاں لے جاتا ہے“۔

انہوں نے کہا ” کسی بھی انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ میرا دماغ ہمیشہ مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ مہینوں میں ، ایک یا دو سال میں مر سکتا ہوں“۔ یا پھر میں اپنے دماغ سے کی گئی اس بات چیت کو پوری طرح خارج کر کے اس طرح جی سکتا ہوں، جس طرح زندگی مجھے جینے کا راستہ دے رہی ہے اور واقعی زندگی مجھے بہت موقع دے رہی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ چاروں طرف اندھرے بھرے راستے پر میں چل رہا ہوں، میں نہیں دیکھ سکتا کی زندگی مجھے کیا دے رہی ہے۔

عرفان کا کہنا ہے کہ ” آپ سوچنا بند کیجئے اور منصوبہ بنانا روک دیجئے اور شور شرابے کو بھی، تب آپ زندگی کے دوسرے پہلو کو دیکھتے ہیں کہ وہ بہت کچھ دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس کوئی دوسرے الفاظ نہیں ہیں لیکن شکریہ ! کوئی دوسرے الفاظ نہیں ہیں ، کوئی مطالبہ نہیں ہے ، کوئی اور د وسری درخواست بھی نہیں ہے“۔

ایسوسی ایٹ پریس کو دیئے انٹریو میں عرفان نے کہا” میں ان دنوں کوئی اسکرپٹ نہیں پڑھ رہا ہوں ، یہ سچ اور غفلت کا حقیقی تجربہ ہے ،میرے دنو ں کا کوئی پرڈکشن نہیں ہے۔ مجھے لگتا تھا کہ میری زندگی ایسی ہی ہوگی۔ لیکن میں کبھی ا سکی پریکٹس نہیں کر سکتا تھا۔ یہ جو اب ہوا ہے ا سکے لئے میرے پاس پلان نہیں ہے۔ میں صبح بریک فاسٹ کے لئے جاتا ہوں، اس کے بعد کوئی منصوبہ نہیں ہوتا ، چیزیں جس طرح میرے پاس آ رہی ہیں ، میں انہیں ویسے ہی لے رہا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Willsee where sixth chemo session takes him says irrfan khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply